Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today January 21, 2024
دبئی سے امپورٹڈ گواہ کی مشکوک شہادت، توشہ خانہ کیس کھوکھلا نکلا
اسلام آباد – Urdu News – پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کی سماعت کے دوران کیا ہوا۔
واضح رہے کہ میڈیا میں بہت زور و شور سے خبر چلائی گئی کہ نیب کے اسٹار گواہ جو کہ دبئی کی ایک انڈین جیولری شاپ کے سیلز مین ہیں کا عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ ہو گیا پوری تفصیلات نہیں بتائی گئی تھیں اور نہ ہی بیان کے ناقص اور کمزور ہونے کا بتایا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کے وکیل شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ نے نیب کے دبئی سے امپورٹڈ سیلز مین عمران مسیح جو کہ دبئی کی ایک شاپ پر 3800 درہم ماہانہ پر پارٹ ٹائم سیلز مین ہے سے دوران جرح سارا کیس اڑا کر رکھ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران مسیح کو نیب نے توشہ خانہ کی جیولری کی تصاویر بھیجی تھیں اور اس پر عمران مسیح نے اندازوں کے تحت جو تفصیلات نیب کو دیں ان کی بنیاد پر کیس بنایا گیا، عمران مسیح گواہ ایف اے پاس ہے جو متعدد کوششوں کے باووجد بی کام نہیں کر سکا اور نہ ہی وہ جیولری کو پرکھنے اور تخمینہ لگانے کی مہارت کا کوئی سرٹیفکیٹ رکھتا ہے۔
نیب کے اسٹار گواہ عمران مسیح نے ہیروں کا تعین کرنے کے لئے جو IGI سرٹیفکیٹ شو کیا اسے اس IGI کا مخفف بھی معلوم نہیں اور نہ ہی عمران مسیح کو اپنی دکان کے مالک کا نام موجود ہے، نہ ہی وہ اپنی دکان کے مالک کو جانتا ہے۔
عمران مسیح مارکیٹ ریسرچ اور تخمینے کا کوئی تحریری ثبوت بھی دینے میں ناکام رہا، مزید عمران مسیح کو کمپنی کے قیمت کے تعین اور عدالت میں گواہ کے حوالے سے کوئی اتھارٹی لیٹر بھی عدالت میں پیش نہیں کر سکا ہے۔
پی ٹی آئی نے اعلامئے میں کہا ہے کہ مذکورہ تحائف کا مشینوں سے معائنہ تک نہیں کیا گیا کیونکہ سیلز مین عمران مسیح کے پاس نیب کی جانب سے فراہم کی گئی تحائف کی صرف تصاویر دستیاب تھیں، کیس کے جعلی اور کھوکھلے ہونے کا اندازہ صرف یہیں سے لگایا جا سکتا ہے کہ نیب کے جعلی سٹار گواہ عمران مسیح نے ہیروں کا وزن گرامز میں لکھا ہے جبکہ ہیروں کا وزن کیراٹ میں کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں میڈیا پر اس گواہ کے حوالے سے جھوٹی خبروں کی تشہیر اور سنسنی پھیلانا ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی میڈیا وہیں سے کنٹرول ہو رہا ہے جہاں سے اڈیالہ جیل اور اڈیالہ جیل میں لگنے والی عدالتوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں دوران سماعت سی سی ٹی وی کیمرے کی طرف ہاتھ ہلا کر کہا تھا ہیلو کرنل میں عمران خان ہوں۔
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today January 20, 2024
توشہ خانہ کیس کے جج محمد بشیر کی چھٹیوں کی درخواست
عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف سیاسی و انتقامی بنیادوں پر قائم کئے گئے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کرنے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے صحت کی خرابی کو جواز بنا کر ریٹائرمنٹ تک چھٹیاں کے لئے خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط ہائیکورٹ اور وزارت قانون کو موصول ہو گیا ہے، جج محمد بشیر 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہوں نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کے لئے خطا لکھا ہے۔
جج محمد بشیر نے خط میں طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام دینے میں مشکلات کو جواز بنایا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل مذکورہ جج کی اڈیالہ جیل میں عمران خان کے کیس توشہ خانہ کی سماعت کے دوران طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر انہیں جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔
میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا کہ جج محمد بشیر کا بلڈ پریشر شوٹ کر جانے کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہو گئی تھی۔
Accountability Court judge Muhammad Basheer, who is hearing the Toshakhana reference against Imran Khan and his wife Bushra Bibi in Adyala Jail based on political and vindictive grounds, has asked for leave till retirement citing ill health.
توشہ خانہ کیس: بھارتی کمپنی کے سیلز مین سمیت تین گواہوں کے بیان قلمبند
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں دبئی میں انڈین کمپنی کے ایک سیلزمین سمیت دو دیگر گواہوں کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جہاں عمران خان کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا جس دوران ان دبئی میں بھارتی کمپنی کے سیلز مین نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور ان کے بیان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔
دوسرے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب مستنصر کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیب کے ہی انعام اللہ شاہ اور صہیب عباسی کے بیانات اگلی پیشی پر ریکارڈ کئے جائیں گے۔
دوران سماعت عمران خان نے نیب کے سلطانی گواہ انعام اللہ شاہ سے بیان ریکارڈ کروانے سے قبل قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف لینے کا مطالبہ کیا، قانون کے مطابق عدالت اس مطالبے پر عملدرآمد کی پابند ہے۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today January 16, 2024
توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ جیل ٹرائل چیلنج
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ کیس میں جیل ٹرائل کے نوٹیکیفشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں 14 نومبر کو جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، توشہ خانہ کیس کے جیل ٹرائل کے لئے 28 نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
Founder PTI Imran Khan Challenges Jail Trials of Toshakhana Case, Al-Qadir Trust cases in Lahore High Court – Latest Urdu News Today
درخواست میں کہا گیا کہ جیل ٹرائل کے یہ نوٹیفکیشن غیر قانونی ہیں اور بدنیتی پر مبنی ہیں، لہذا جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشنز کو کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست جب تک زیر التوا ہے تب ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔
قائد پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست میں چیئر مین نیب کو بھی فریق بنایا ہے۔
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today January 09, 2024
توشہ خانہ کیس:عمران خان – بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
Imran Khan – Bushra Bibi Charged in Toshakhana Case
بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف -TPI – عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد کردی گئی ہے، اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں موجود تھے لیکن ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کو فرد جرم عائد کرتے وقت عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔
Imran Khan – Bushra Bibi’s Denial of Guilt in Court
عمران خان – بشری بی بی کا صحتِ جرم سے انکار
عدالت میں چارج شیٹ سننے کے بعد سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا ہے۔
The Issue of Imran Khan’s punishment in the Toshakhana case
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کا معاملہ
اگست 2023 کو اسلام آباد کی ٹرائل کورٹ نے انتہائی جلدبازی میں عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد عمران خان کو ان کی رہائشگاہ زمان پارک لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
Suspension of Sentence in Toshakhana case
توشہ خانہ کیس میں سزا کی معطلی
ٹرائل کورٹ کی سزا زیادہ دیر قائم نہیں رہی اور 29 اگست کو ہی اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا پروانہ جاری کر دیا تھا لیکن خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحق عمران خان کو قید رکھنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔
Strange Decision to Uphold Disqualification in Toshakhana case
توشہ خانہ کیس میں نااہلی برقرار رکھنے کا انوکھا فیصلہ
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا تو معطل کر دی تھی لیکن حیران کن طور پر نااہلی برقرار رہنے دی اور سزا کے ساتھ نااہلی ختم ہونے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور اس کے بعد 6 دسمبر کو پھر سے نااہلی کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی، قانون دان بھی اس نقطے پر حیران ہیں کہ عدالت سزا ختم کر کے نااہلی کیسے برقرار رکھ سکتی ہے۔
Tosha Khana case: Lawyers were barred from entering the court
فرد جرم: وکلاء کی عدالت تک رسائی روک دی گئی
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں فرم جرم عائد کرتے وقت عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء انتظار حسین پنجھوتہ اور نعیم حیدر پنجھوتہ کو اڈیالہ جیل انتظامیہ کے ذریعے جیل کے باہر ہی روک دیا گیا اور اندر احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے فرد جرم عائد کر دی گئی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کے بوگس کیس پر دونوں وکلاء احتساب عدالت کو ٹف ٹائم دے رہے تھے، آج کی سماعت کے دوران بھی وکلاء نے کیس کی اہلیت کے حوالے سے اہم درخواستیں دائر کرنا تھیں اور فرد جرم رکوانے کے لئے اہم دلائل اور ثبوت پیش کرنا تھے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد دونوں وکلاء کو اندر بلا کر عمران خان سے ملاقات کروا دی گئی۔
یہ بھی یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے پاس ضمانتوں کی درخواستیں دائر ہیں، قانون کے مطابق پہلے ضمانت پر فیصلہ ہونا ہے لیکن احتساب عدالت جمانت کی درخواستوں کو التواء میں ڈال کر عمران خان اور بشری بی بی کے ٹرائل پر فوکس کئے ہوئے ہے۔
Intazar Hussain Panjutha termed jail courts as kangaroo courts
انتظار حسین پنجوتھہ نے جیل کورٹس کو کینگرو کورٹس قرار دیدیا
ایڈووکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کے سب ٹرائلز اور کیسز کو جیل میں رکھنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا عمران خان کی تصویر اور بیانات کو کنٹرول کرنا اور دوسرا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ جیل کے اندر سماعت میں وکلا کا داخلہ اور عدالتی سماعتیں بھی کنٹرول کی جاتی ہیں۔
انتظار حسین پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ جیل میں چلنے والی تمام عدالتیں محض کینگرو کورٹس ہیں اور وہاں کسی ضابطے قانون پر بات نہیں سنی جاتی بس ہر چیز بلڈوز کی جاتی ہے، الیکن کمیشن نے فرد جرم لگانا تھا جس کے لئے میں نے دو تاریخوں پر قانونی نکات کو روک کر رکھا اور تیسری پیشیی پر مجھے ہی روک لیا گیا اور فرد جرم عائد کر دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بالکل اسی طرح آج بھی نیب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم لگانا تھی جو کہ پچھلی کئی تاریخوں پر قانونی پچیدگیوں کی بنیاد پر رکی ہوئی تھی تو آج پھر عدالت میں میرا داخلہ روک کر وکلاء کی غیر موجودگی میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today January 04, 2024
توشہ خانہ کیس: فرد جرم عائد نہ ہو سکی
راولپنڈی – Urdu News – توشہ خانہ ریفرنس کیس میں بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔
توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں کی، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی اور عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمرا خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔
توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ بھی 6 جنوری کو ہو گا۔، واضح رہے کہ عمران خان نے سزا معطل کرنے کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Toshakhana Case Latest Urdu News Live Updates Today December 27, 2023
توشہ خانہ فیصلہ : درخواست فوری سننے کی اپیل مسترد
اسلام آباد – Urdu News – سپریم کورٹ آف پاکستان Supreme Court of Pakistan نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توشہ خانہ فیصلہ معطلی کی درخواست فوری سننے کی اپیل مسترد کردی ۔
قائم مقام چیف جسٹس سردارطارق مسعود کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ ڈویژن بینچ کا ہے، 3رکنی بینچ دستیاب نہیں ہے۔
وکیل شہباز کھوسہ نے کہا کہ 30 دسمبر سے پہلے ریلیف ملنے پر بانی پی ٹی آئی الیکشن لڑ سکیں گے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ریلیف سے فیصلہ معطل ہوجائے گا، آپ ایسی چیز کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ملکی تاریخ میں پہلے نہیں ہوئی۔
وکیل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کے کیس میں ایسا ہو چکا ہے، جسٹس اطہر من اللہ نے جواباً کہا کہ میرٹس پر نہ جائیں کیس تین رکنی بینچ ہی سنے گا، اسلام آباد میں تین رکنی بینچ کیلئے ججز دستیاب نہیں۔