Terrorism Alert In Islamabad – 3 Elite Class Universities Were Closed
اسلام آباد – Urdu News – ان گنت بحرانوں اور مسائل میں مبتلا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بد امنی اور دہشتگردی نے تعیلمی اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین بڑے تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔
خفیہ ایجنسیوں اور سکیورٹی اداروں کی جانب سے یونیورسٹیوں پر ممکنہ دہشتگردی حملے کے سکیورٹی الرٹ جاری کئے جانے کے بعد شدت پسندی کے خطرے کے پیش نظر جو تعلیمی ادارے بند کئے گئے ہیں ان میں ایئر یونیورسٹی، نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی شامل ہیں۔
اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق دہشتگردی کے خدشے کی وجہ سے اسلام آباد میں سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے تمام پولیس اسٹیشنز کے ایس ایچ او صاحبان کو اپنے اپنے ایریاز میں گشت بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ سب ڈویثزن پولیس افسران ایس ایچ اوز کی پٹرولنگ کی نگرانی کریں گے۔
Terrorism alert of intelligence agencies
سویلین خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے معروف عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے نتیجے میں ان کی جانب سے حملوں کا خطرہ تو پہلے سے موجود تھا لیکن پاکستان آرمی کی جانب سے ایران کے اندر کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اور ان کی دیگر اتحادی تنظیموں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے بعد دہشتگردی کے امکانات میں مزید اضافہ ہو گیا، اہلکار کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں دہشتگردی کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
The three universities to be closed after Terrorism Alert In Islamabad belong to the elite class, these expensive educational institutions are attended by the rich children of Pakistani nobles, elites, bureaucrats and politicians.
ذرائع کا دعوی ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد میں یونیورسٹیوں پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے خاتون خودکش بمبار کو استعمال کیا جا سکتا ہے، انٹیلی جنس اداروں کے سکیورٹی الرٹ کے بعد اسلام آباد کی انتظامیہ نے فوری فیصلہ کرتے ہوئے تین یونیورسٹیاں بند کی ہیں۔
Only elite class universities closed in Islamabad
واضح رہے کہ بند کی جانے والی تینوں یونیورسٹیاں ایلیٹ کلاس سے تعلق رکھتی ہیں، ان مہنگے تعلیمی اداروں میں پاکستانی امراء، پاکستانی اشرافیہ، بیورو کریٹس اور سیاسی لوگوں کے امیر کبیر بچے پڑھتے ہیں اور عوام میں سے کوئی غریب طالب علم ان تعلیمی اداروں کی طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا، تینوں مذکورہ یونیورسٹیوں کی سکیورٹی پہلے سے ہی بہت حساس ہے، مین انٹرنس گیٹ سے بہت دور ہیں جبکہ داخلی دروازے سمیت ان یونیورسٹیوں کی سکیورٹی انتہائی سخت رہتی ہے۔
Terrorism Alert In Islamabad – Dr. Akbar Nasir Khan Talks
خفیہ اداروں کے سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر نے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے سکولز اور کالجز کے حوالے سے کچھ خبریں گردش کر رہی ہیں، اسلام آباد مین سکیورٹی اور امن عامہ کے حالات قابو میں ہیں۔
ہم سوشل میڈیا پر پبلک سے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ ایسی کوئی صورتحال ہو تو پبلک کی مدد حاصل رہے اس سلسلے میں آپ ہمارے سوشل میڈیا اکائونٹس اور میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہیں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔
ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا تھا کہ جن عناصر کی جانب سے اجتماع کئے جاتے ہیں ہم انہیں اطلاع کرتے رہتے ہیں کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ایسا کرنا خطرناک ہو سکتا ہے اس کے باوجود ہم انہیں سکیورٹی بھی مہیا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر اکبر ناصر نے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس وقت ایسے حالات نہیں کہ آپ سکول کالج یا معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں، ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔