Roshan Gharana Program’s Free Solar Panel Scheme in Urdu
بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر حکومت پنجاب نے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے پنجاب کے شہریوں بالخصوص مستحق اور محروم افراد پر بجلی کے بھاری بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 50 ہزار سولر سسٹم مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فری سولر پینل سکیم کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔
فہرست
سولر سسٹم پروگرام کا تعارف
روشن گھرانہ پروگرام کے ذریعے سولر سسٹم فراہم کرنے کا مقصد پنجاب میں مستحق گھرانوں کو بجلی کے متبادل ذرائع فراہم کر کے ان کے مالی بوجھ کو کم کر کے ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
مفت سولر پینلز کی فراہمی سے نہ صرف روایتی توانائی کے ذرائع پر انحصار کم ہو گا بلکہ اس سے معاشی آزادی کو بھی فروغ ملے گا۔
بجٹ اور دائرہ کار :
حکومت پنجاب کی طرف سے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت فری سولر پینلز کی تقسیم کے منصوبے کے لئے 12 ارب 60 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس خطیر رقم سے پہلے مرحلے میں ماہانہ 100 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھریلو صارفین کو ایک کلو واٹ والے ہوم بیسڈ فری سولر پینلز دیئے جائیں گے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی حامل سولر پلیٹ، انورٹر اور بیٹری شامل ہوں گی۔
روشن گھرانہ پروگرام سے ان خاندانوں کو سولر پینلز کی شکل میں توانائی کا متبادل ذریعہ فراہم کیا جائے گا۔
روشن گھرانہ پروگرام منصوبے کے مقاصد:
بی آئی ایس پی کے ساتھ الحاق:
روشن گھرانہ پروگرام کے تحت فری سولر پینلز کی تقسیم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔
BISP کے ساتھ الحاق کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وسائل کی تقسیم کا عمل شفاف انداز میں بروئے کار لایا جائے اور اس کے فوائد انہی گھرانوں کو منتقل کئے جائیں جو اس کے مستحق ہیں۔
سولر پینلز کی تقسیم کے لئے اہلیت کا معیار بی آئی ایس پی کے پاورٹی اسکور کارڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا تاکہ مستحقین کی حق تلفی نہ ہو۔
پاورٹی سکور کارڈ کیا ہے؟
پاورٹی سکور کارڈ مستحقین کی پہچان اور غربت کی اقسام کو طے کرنے کا ایک پیمانہ جس حکومتی قرض یا دیگر سکیموں کے وقت مستحقین کی جانچ پڑتال کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
اہلیت کا معیار – Eligibility Criteria
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام – بی آئی ایس پی – کے تحت حکومت پنجاب سے فری سولر پینل حاصل کرنے کے لئے درخواست گزار کو درج ذیل شرائط پر پورا اترنا ہو گا:
- رہائش: درخواست دہندہ کا صوبہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔
- آمدن: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پاورٹی اسکور کارڈ کے مطابق گھریلو آمدنی مقرر کردہ حد سے کم ہونی چاہیے۔
- بجلی کی کھپت: صرف 100 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھرانے ہی مفت سولر پینل لینے کے اہل ہیں۔
درخواست دینے کا عمل:
دلچسپی رکھنے والے افراد درج ذیل مراحل پر عمل کر کے روشن گھرانہ پروگرام سے مفت سولر پینلز لینے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں:
درخواست گزار روشن گھرانہ پروگرام میں رجسٹریشن کے لئے نامزد مراکز کا دورہ کر سکتے ہیں، یہ مراکز بینک آف پنجاب میں قائم کئے گئے ہیں، خواہشمند درخواست کے لئے بینک آف پنجاب کی اپنی قریبی برانچ سے رجوع کریں۔
درخواست گزار یقینی بنائیں کہ ان کے پاس شناختی کارڈ، بجلی کے بل اور آمدن کے ثبوت سمیت تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور – پنجاب حکومت نے بلاسود الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔
واضح رہے کہ سمارٹ آئی ڈی کارڈز کو ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ وہ جدید ٹیکنالوجی کی خصوصیات جیسے سم کارڈ اور کیو آر کوڈ سے لیس ہوتے ہیں اور ڈیٹا کی جانچ کو آسان بناتے ہیں۔
درخواست گزار بینک آف پنجاب کے درخواست فارم کو درست طریقے سے پر کریں اور اسے مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ اسی وقت جمع کروائیں جب خود بھی دستاویزات کی اچھی طرح سے جانچ پڑتال کر چکے ہوں۔
یہ بھی واضح رہے کہ تمام درخواستوں کی تصدیق کی جائے گی اور اس کے بعد ہی اہل امیدواروں کا انتخاب ایک شفاف عمل کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا جس میں قرعہ اندازی بھی شامل ہے۔
بجلی کے بلوں سے چھٹکارا:
حکومت پنجاب کے روشن گھرانہ پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام – بی آئی ایس پی – کے اشتراق سے مستحقین میں فری سولر پینلز کی تقسیم کا منصوبہ ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جس سے صوبہ پنجاب کے 50 ہزار خاندان مستفید ہوں گے، اس سے بجلی کی ترسیل کا نظام بھی بہتر ہو گا اور پاکستان کے نیشنل گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی کھپت کا بوجھ بھی کم ہو گا۔
اس پروگرام سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے طبقات کو نہ صرف سستی بجلی ملے گی بلکہ انہیں بجلی کے بھاری بلوں سے بھی نجات ملی گے جس سے ان گھرانوں کو مالی خود مختاری کی جانب بڑھنے میں بھی مدد ملے گی۔
درخواست دینے کا عمل شروع ہے جبکہ مئی میں قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب گھرانوں کا اعلان کر کے انہیں سولر پینلز کی فراہمی بھی شروع کر دی جائے گی۔
مستحق گھرانے مالی مسائل کو حل کرنے کے لئے اس پروگرام میں لازماً شرکت کریں، کسی بھی قسم کے سوال اور رہنمائی کے لئے کمنٹس میں آپ سوال پوچھ سکتے ہیں، آپ کے سوالوں پر ضروری رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
Free Solar Panel Summary in English
in this news article you will get complete information about How to Apply in Punjab Government’s Roshan Gharana Program and Get 1KW Free Solar Panel System with Inverter and Batteries? Complete Guide in Urdu
ضروری سوالات و جوابات
روشن گھرانہ پروگرام میں اہلیت کی بنیادی شرط کیا ہے؟
ایسے تمام گھرانے جن کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے اور جن کی بجلی کی کھپت 100 یونٹ ماہانہ سے کم ہے اور وہ پاورٹی اسکور کارڈ کی طے کردہ آمدنی کی حدود کے اندر آتے ہیں، وہ فری سولر پینلز لینے کے لئے اہل ہیں۔
کیا دوسرے صوبوں کے رہائشی درخواست کے اہل ہیں؟
روشن گھرانہ پروگرام خالصتاً صوبہ پنجاب کے رہائشیوں کے لئے ہے اور پاکستان کے دیگر صوبوں کے رہائشی اس پروگرام میں شمولیت کے اہل نہیں ہیں۔
فری سولر پینل کی درخواست کے لئے کون سی دستاویزات درکار ہیں؟
روشن گھرانہ پروگرام کے لئے درخواست گزار کو اپنا قومی شناختی کارڈ اور آمدنی کا ثبوت بینک آف پنجاب کے درخواست فارم کے ساتھ جمع کروانا ہوں گے۔