Candidates Details For Pakistan General Elections 2024
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جاری کردہ فہرست میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار کے علاوہ آزاد امیدواروں کی تفصیلات شامل ہیں۔
Candidates for National Assembly Elections
قومی اسمبلی کے نشستوں کے لئے کل 3748 امیدوار میدان میں اترے ہیں جن میں 1873 امیدوار آزاد حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، واضح رہے کہ آزاد امیدواروں میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار بھی شامل ہیں جن کی تعداد باقی تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران سے زیادہ ہے۔
Candidates for provincial Assembly Elections
صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے ملک بھر سے 8,537 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جن میں 4,158 امیدوار سیاسی جماعتوں جبکہ 4,379 امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔
women candidates in General Election 2024
فہرست کے مطابق جنرل الیکشن 2024 میں 882 خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں، جن میں 312 قومی اسمبلی اور 570 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں، قومی اسمبلی کی نشستوں پر 93 خواتین سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ اور 219 آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہی ہیں جبکہ صوبائی حلقوں میں 570 خواتین امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
صوبہ کے پی کے سے 69 خواتین امیدوار ہیں، جن میں 41 سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ اور 28 آزاد امیدوار ہیں، پنجاب میں 305 خواتین انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں 62 سیاسی جماعتوں اور 243 آزاد امیدوار ہیں،
جبکہ صوبہ سندھ سے 156 خواتین الیکشن عمل حصہ ہیں، جن میں 61 ٹکٹ ہولڈر اور 95 خواتین آزاد الیکشن لڑ رہی ہیں، بلوچستان سے 40 خواتین، جن میں 18 ٹکٹ پر جبکہ 22 خواتین آزاد حیثیت سے الیکشن میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔
سیاسی جماعتوں کے علاوہ ان انتخابات میں ملک کے چار مختلف حلقوں سے خواجہ سراء بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، مجموعی طور پر 2315 سیاسی جماعتوں کے 6031 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
Independent candidates in general election 2024
واضح رہے سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں آزاد امیدواروں کی تعداد تقریباً دو گنا ہے، جس کی بنیادی وجہ پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن سیمبل چھین کر اسے بطور پارٹی انتخابات کی دوڑ سے باہر کر دینا ہے، تحریک انصاف کے تمام امیدوار اب پی ٹی آئی کی سپورٹ کے ساتھ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی فراہم کرادہ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے لئے 6710، سندھ اسمبلی کے لئے 2878، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے لئے 1834 اور بلوچستان اسمبلی کے لئے 1273 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
PML-N failed to complete the candidate for General Election
واضح رہے کہ پاکستان میں آئندہ حکومت بنانے کی دعویدار پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان بھر کے قومی و صوبائی حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے میں ناکام رہی ہے، ن لیگ قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے صرف 208 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کر سکی ہے، جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 593 نشستوں پر ن لیگ صرف 463 امیدوار کھڑا کرنے میں کامیاب ہو سکی ہے۔
PTI candidates Vs PMLN Candidates
جبکہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 266 نشستوں میں سے 266 سیٹوں پر پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں دوسری طرف صوبائی اسمبلیوں کی یکساں صورتحال ہے اور 593 سیٹوں میں سے 593 سیٹوں پر ہی پی ٹی آئی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اسی طرح مجموعی طور پر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کو دیکھا جائے تو کل 859 سیٹوں پر ن لیگ 671 جبکہ پی ٹی آئی نے 859 امیدوار کھڑے کئے ہیں۔
پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کے لاڈلے کے نام سے مشہور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف جو کہ اگلا وزیراعظم بننے کے دعویدار ہیں اور اسی مقصد کیلئے لندن سے واپس پاکستان آئے ہیں انہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 188 سیٹوں جیسی بڑی تعداد پر امیدوار بھی نہیں مل سکے ہیں۔
یہ الیکشن جیسے طرح مینج کئے جا رہے ہیں اگر اسی طرح ہو گئے اور نواز شریف وزیراعظم بن گئے تو یہ پاکستانی قوم کے لئے بہت بڑی بدقسمتی ہو گی۔
How many candidates are participating in the Pakistan General Election 2024?
In the National Assembly, a total of 3,748 and in the Provincial Assemblies 8,537 candidates participating in the general election 2024, the total candidates are 12285 who are contesting in Elections in Pakistan.
How many women candidates are participating in the Pakistan General Election 2024?
882 women candidates are participating in the General Election 2024, in which 312 National Assembly and 570 Provincial Assembly seats are contesting.
How many Independent candidates are participating in the Pakistan General Election 2024?
1873 independent candidates for the National Assembly, 6710 for the Punjab Assembly, 2878 for the Sindh Assembly, 1834 for the Khyber Pakhtunkhwa Assembly, and 1273 for the Balochistan Assembly are participating in the general elections.
How many candidates of Pakistan Muslim League-N (PMLN) are participating in the general elections?
The PML-N has managed to field 463 candidates in 208 out of 266 seats in the National Assembly and 463 candidates in 593 seats in the Provincial Assemblies.
How many candidates of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI} are participating in the general elections?
Pakistan Tehreek-e-Insaf has fielded its candidates in 266 seats out of 266 seats in the National Assembly, while PTI candidates are contesting in 593 seats out of 593 seats in the provincial assemblies as independent candidates.