General Election 2024 Process Begins in Pakistan
اسلام آباد – Urdu News – پاکستان میں General Election 2024 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد سکرونٹی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے, کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر تک جاری رہے گی، 3 جنوری کو اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپیلوں پر فیصلے کی آخری تاریخ 10 جنوری مقرر کی ہے، حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری ہو گی، 12 جنوری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ جبکہ 13 جنوری کو انتخابی نشان الاٹ ہو جائیں گے۔
لاہور میں 44 قومی اور صوبائی سیٹوں پر 750 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، General Election 2024 میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما پنجہ آزمائی کریں گے، لاہور میں نواز شریف، عمران خان ، بلاول بھٹوزرداری ، عبدالعلیم خان الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔
مریم نواز شریف 6 حلقوں سے الیکشن لڑیں گی
ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے قومی و صوبائی 6 حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، مریم نواز حلقہ این اے 119 لاہور اور 120 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔
کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی 30 دسمبر تک ہو گی
قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر 200 سے زائد جبکہ 507 امیدوار پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑیں گے۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے عمل کے دوران پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ساتھ ریاستی اداروں کی جانب سے ہتک آمیز اور ناروا رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کی گئیں۔
پنجاب سے 13800سے زائد امیدوار الیکشن لڑیں گے
الیکشن کمیشن آف پنجاب نے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل الیکشن اور مخصوص نشستوں پر 13 ہزار 823 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
پنجاب سے قومی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جب کہ جنرل نشستوں پر 8592مرد اور 437خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 195کاغذات آئے اور صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے 601کاغذات جمع کروائے گئے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اقلیت کی مخصوص نشستوں کیلئے 118مرد اور 9خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔
صوبہ سندھ سے 8 ہزار 840 امیدوار میدان میں اتر آئے
سندھ میں 8 ہزار 840 امیدوارں کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے ہیں، قومی اسمبلی کی 61 نشستوں کے لیے 2 ہزار اور صوبائی نشستوں کے لیے 6 ہزار فارم جمع ہوئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار ظابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔
پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا امکان
اسی طرح اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ریٹرننگ افسران کی جانب سے غیر ضروری اور بلا جواز اعتراضات لگا کر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بڑی تعداد میں مسترد کر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پری پول رگنگ پلان کے تحت تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے ان کے 10 ہزار سے زائد سیاسی لوگ جیلوں میں ڈالے گئے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسران سے جب پوچھا جاتا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کے جنرل الیکشن میں حصہ لینے کے عمل میں آپ لوگ رکاوٹیں کیوں کھڑی کر رہے ہیں تو جواب دیاتا ہے کہ اوپر سے آرڈرز ہیں۔
گمان کیا جا رہا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے آرڈرز بھی اوپر سے آ چکے ہیں۔