Motorway Fog continues in Pakistan – Latest weather update in Urdu
Motorway Fog Today Status last Updates January 09, 2024
پنجاب بھر میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موٹر ویز کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان -پی ایم ڈی- نے 9-10 اور 11 جنوری کو لاہور سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم کے سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے، مغربی کی جانب سے آنے والی سردی کی لہر کا پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں غلبہ جو کہ منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پیر کی رات خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، شمالی علاقہ جات سمیت اور صوبہ بلوچستان کے شمالی حصوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔
Today Updates for fog in Pakistan
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے بیشتر علاقوں جن میں پنجاب سے راولپنڈی، اٹک، چکوال، بہاولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خانپور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
Motorway Fog Updates for lahore
گہری دھند – سموگ کے باعث موٹرویز کو بند کئے جانے کے امکان ہے نیز نیشنل ہائی ویز سمیت اندرون شہر کی سڑکوں پر ٹریفک میں خلل واقع ہو سکتا ہے، لاہور میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 04-06 ڈگری سینٹی گریڈ اور بدھ کو 05-07 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا جبکہ صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخوا، بالائی سندھ اور اسلام آباد کے میدانی علاقوں میں شدید دھند – سموگ چھائی رہی، شام کے اوقات کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 93 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ لیہہ ملک کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
Today Motorways Fog Updates in Urdu
پنجاب اور کے پی میں گہری دھند – سموگ کے باعث موٹر ویز پشاور تا صوابی، صوابی تا اسلام آباد، اسلام آباد تا کلرکہار، کلرکہار تا پنڈی بھٹیاں، پنڈی بھٹیاں تا لاہور، پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد، لاہور تا عبدالحکیم، سیالکوٹ تا لاہور، لاہور تا عبدالحکیم، فیصل آباد تا لاہور، لاہور تا ملتان اور ملتان سے سکھرکے موٹرویز کے روٹ بند ہیں۔
Today Fog Updates for National Highways
دھند کے سبب حد نگاہ میں شدید کمی کے سبب قومی شاہراہوں، نیشنل ہائی ویز اور دیگر اندرون و بیرون شہر سڑکوں پر ٹریفک میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوئیں، دھند کے باعث ایئر پورٹس پر فلائٹ آپریشنز اور ریلوے اسٹیشنز پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
Motorway Fog Today Status Updates
Motorway Fog Today Status last Updates January 07, 2024
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں ان دنوں دھند – Fog – چھائی ہوئی ہے جبکہ لاہور پر مکمل طور پر دھند – Fog – کا راج ہے، موٹروے – Motorway – پر حدنظر زیرو ہونے کے باعث حکام نے موٹروے کے متعدد روٹس کو بند کر دیا ہے۔
موٹر وے دھند – Motorway Fog – متعدد سیکشنز کلوزڈ
لاہور Lahore کے علاوہ ننکانہ صاحب Nankana Sahib اور ملحقہ علاقوں کو بھی شدید دھند کا سامنا ہے جسکی وجہ سے لاہور اور ننکانہ صاحب کے موٹروے سیکشز – Motorway Fog – کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے حکام کے مطابق کھیاڑے کلاں انٹرچینج، لاہور اور ملتان – Lahore and Multan Motorway – موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ موٹروے ایم ون – Motorway M1، ایم ٹو – Motorway M2، ایم تھری – Motorway M3 اور ایم گیارہ Motorway M11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے این فائیو – Motorway N-5 – نوشہرہ مردان روڈ Nowshera Mardan Road تا پولیس اسٹیشن چمنکی Chamkani پر بھی دھند کا راج ہے، جہاں حد نگاہ 100 میٹر تک محدود ہے، نوشہرہ مردان انٹرچینج -Nowshera Mardan Bridge – سے چمکنی -Chamkani – پر بھی دھند کا راج ہے اور حد نگاہ 40 میٹرز تک محدود ہے، چک اکا -Chak Aka – سے رتیال -Ratial – پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ 80 سے 100 میٹر ہے۔
Motorway Fog News in urdu
رشاکئی انٹرچینج – Rashakai Interchange – سے پشاور ٹول پلازہ – Peshawar Toll plaza – حد نگاہ 50 سے 60 میٹر ہے، شمال سے آنے والی ٹریفک کو بھی شدید دھند کی وجہ سے رشاکئی انٹرچینج – Rashakai Interchange – کی طرف موڑ دیا گیا ہے جبکہ رشاکئی انٹرچینج – Rashakai Interchange – سے پشاور ٹول پلازہ – Peshawar Toll Plaza – تک کے موٹروے سیکشن کو دھند کے سبب بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے حکام نے ہدایات جاری کی ہیں دوران سفر فوگ لائٹس کا لازماً استعمال کیا جائے، موٹر حکام کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ کرتے ہوئے چھوٹی سی لاپرواہی بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے لہذا دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے لازمی اجتناب کیا جائے۔
دریں اثناء موٹر حکام نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ دوران سفر فون استعمال کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔
دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فضائی آپریشنز متاثر
لاہور ائیرپورٹ – Lahore Airport Fog Status – پر دھند کی شدت کے باعث فضائی آپریشن جزوی طور پر متاثر رہے، دمام سے جانے والی پرواز ایکس وائی 884 جبکہ مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208 دھند کے سبب تاخیر کا شکار ہو گئی جبکہ پی آئی اے کی مدینہ کی پروز پی کے 747 کی روانگی میں بھی 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
مشہد ٹو لاہور پرواز HH-7207 کی آمد میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے، جدہ سے آنے والی پرواز PA-471 اور PK-840 کی آمد بھی شدید دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔