ریحانہ آنٹی کی خواجہ آصف کو للکار
عثمان ڈار اور عمر ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کان کھول کر سن لو، تم نے میرے بیٹے عمر ڈار کو جیل میں ڈلوایا ہوا ہے، میرے سارے بیٹوں کو بھی اُٹھا لو خدا کی قسم تب بھی قرآن کو گواہ بنا کر کہتی ہوں اکیلی بھی رہ گئی تو تمہارا مقابلہ کروں گی اور عمران خان کا جھنڈا لے کر میدان میں نکلوں گی۔
ریحانہ آنٹی نے اپنے مخصوص انداز میں خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہاتھ بھی لگایا تو تمہیں لگ پتہ جائے گا، ہوش کے ناخن لو، شیر کے پیچھے نہ چھپو، آپ نے میرے بال کھینچے، میرے گریبان پر ہاتھ ڈالا، اسی حسن ڈی پی او نے خواجہ آصف کے کہنے پر میرے گھر پولیس بھیجی تھی، حسن ڈی پی او آپ کی والدہ گھر پر کوئی نہیں ہے، اوچھے ہتھکنڈے چھوڑ دو۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ شیر کا الیکشن میں وہ حشر ہو گا، عوام 8 تاریخ کو ان ہتھکنڈوں کا جواب اپنے ووٹ سے دے گی، انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف تمہاری سیاست کا سرکاری محافظ حسن DPO بھی تمہیں نہیں بچا سکے گا، سیالکوٹ کی غیرت مند عوام تمہیں جھولے میں بٹھا کر گھر تک چھوڑ کر آئیں گے
پریس کانفرنس کے آخر میں ریحانہ امتیاز ڈار نے آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ حسن ڈی پی او کو فارغ کیا جائے۔
دریں اثناء ریحانہ امیتاز ڈار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرا یہ پیغام وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے لئے ہے، سیالکوٹ اس وقت مقبوضہ کشمیر کا منظر پیش کر رہا ہے، سیالکوٹ پولیس رات کو دندناتی پھر رہی ہے اور لوگوں کے گھروں میں گھس رہی ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں اور بچوں کو اٹھا رہی ہے، خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور دھکمیاں دے رہے ہیں، یہ کیا ہو رہا ہے؟
انہوں نے کہا کہ رات کو سمیع اللہ پر تشدد کیا گیا اور گھر کو بھی توڑ دیا گیا، وزیراعلی پنجاب آپ سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھ سکتے ہیں کہ پولیس خواتین کے ساتھ بدسلوکی کر رہی ہے، ویڈیو بیان میں سیالکوٹ پولیس کے ایک سیاسی کارکن کے گھر گھسنے اور خواتین سے بدتمیزی کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اب کوئی شک باقی نہیں کہ 8 فروری کو خواجہ آصف کی شکست یقینی ہی نہیں انشااللہ تاریخی بھی ہو گی جسے انشااللہ مل کر اپنے لیڈر کے نام کریں گے، آخر میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے جو عزت اور احترام مجھے دیا اس پر میں اپنے تمام بہادر بیٹوں کی شکر گزار ہوں۔
Rehana Imtiaz Dar News Live Update today January 15, 2024
خواجہ آصف کا ریحانہ امتیاز ڈار بارے بیہودہ بیان
لیگی رہنماء اور پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ آصف نے ایک بار پھر اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی بیہودہ سیاسی تربیت کا مظاہرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ عثمان ڈار اپنی والدہ کو اٹھا کر چوک میں لے آیا ہے، خواجہ آصف کی جانب سے یہ بیان ان کی بدترین اخلاقی ذہنیت کا غماز ہے۔
ایک طرف خواجہ آصف ایسا گرا ہوا بیان دے رہے ہیں تو دوسری طرف خواجہ آصف نے اپنی بیٹی کے خصوصی نشستوں کے لئے کاغذات جمع کروا کر اپنی بیٹی کو بھی ن لیگ کے سیاسی چکلے میں لے آئے ہیں۔
دوسری طرف ریحانہ امتیاز ڈار کا کہنا تھا کہ شکست کا خوف ہمارے مخالفین کے سَروں پر بُری طرح سوار ہو چکا ہے، میرے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے الیکشن کیلئے الگ الگ انتخابی نشان جاری کر دیئے تا کہ ووٹرز کو کنفیوز کیا جا سکے، میں اس فیصلے کو چیلنج کر رہی ہوں۔
ریحانہ امتیاز ڈار کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا عمر ڈار ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہے۔ جعلی اور جھوٹے کیسز میں گرفتاری مجھے میرے مقصد سے نہیں روک سکتی، کپتان کے ساتھ کھڑی رہوں گی ۔
ریحانہ امتیاز ڈار نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ پیغام سیالکوٹ کے میرے پیارے بہن بھائیوں کے لیے ہے، بہادر بیٹے اور بیٹیوں کے لیے ہے! آپ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس نہیں ہونا۔ PTI کا انتخابی نشان بلا چھین کر میرے سیاسی مخالفین یہ سمجھتے ہیں کہ وہ شکست سے بچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نشان تو بے جان ہوتے ہیں میرا اصل انتخابی نشان عمران خان ہے اور اسکی تصویر ہے۔ مجھے کوئی بھی انتخابی نشان ملے جیت عمران خان کے اصولوں کی ہوگی۔ "