پی ڈی ایم اے – PDMA – نے منگل 9 جنوری مری میں – First Snowfall In Murree – موسم سرما کی پہلی برف باری کی شروعات ہونے کی پیشگوئی کی ہے جس کے بعد مری کی انتظامیہ نے سیاحوں کی آمد کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی – PDMA – کے ترجمان کے مطابق منگل، بدھ 9 اور 10 جنوری کو بارشوں اور اس کے ساتھ برفباری – First Snowfall In Murree – ہونے کا امکان ہے، برفباری کے سبب درجہ حرارت میں مزید کمی کے ساتھ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں موسم مزید سرد اور خشک ہو جائے گا۔
PDMA forecast season’s first snowfall in Murree
واضح رہے کہ جنوری 2022 میں ایک برفانی طوفان میں – First Snowfall In Murree – مری اور مری سے ملحقہ سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ سے 22 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ہزاروں فیملیز کو اس طوفان کی وجہ سے تکالیف اٹھانا پڑیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران ترجمان نے جنوری 2022 کے المناک واقعات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکام اس طرح کے واقعات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے اپنا کام کر رہے ہیں، 2022 میں مقامی حکام کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے سانحہ رونما ہوا، انتظامیہ نے 13000 گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت دے دی تھی جبکہ زیادہ سے زیادہ گنجائش 4000 گاڑیوں کے داخلے کی تھی۔
Preparing’s for the Snowfall In Murree
پی ڈی ایم اے – PDMA – کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مری کی انتظامیہ نے اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، پیشگی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے ہی سیاحوں کے لیے تین سہولتی مراکز قائم کر دیئے گئے تھے اور اب ان سہولتی مراکز کی تعداد بڑھا کر 13 کر دی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیاحوں، خاص طور پر اپنی گاڑیوں میں آنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کر دی گئی ہے، حکام 2022 جیسے کسی بھی سانحے سے بچنے کے لئے کوشاں ہیں، انہوں نے بتایا کہ خوبصورت پہاڑی اسٹیشن میں سیاحوں اور رہائشیوں دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پوری ذمہ داری سے انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔
Tourist Arrivals in Swat
دریں اثنا، وسطی پنجاب اور شمالی خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے آنے وعالی فیملیز اور سیاحوں کی خاصی بڑی تعداد ہلکی پھلکی بارشوں اور برف باری کے دوارن سوات کے علاقوں کالام، مدین، بحرین اور مالم جبہ کی وادیوں میں داخل ہوئی ہےہوا، سوات کے علاقوں میں ہلکی بارشوں کے بعد بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع دیکھی گئی ہے۔
Last Years Boycott Murree Campaign
واضح رہے کہ جنوری 2022 میں ہونے والے سانحے کے دوران مری کے مقامی لوگوں کی جانب سے ملک بھر شکایات موصوم ہونا شروع ہو گئیں تھیں، جن میں بدسلوکی اور رکاوٹیں پیدا کرنے کی شکایتوں کے ساتھ ساتھ اشیائے ضروریہ اور کھانے پینے کی من مانی قیمتیں وصول کرنے سمیت مار پیٹ اور تشدد کی شکایات ایک انبار تھا، شکایات کے بعد بائیکاٹ مری – Boycott Murree – کا ٹرینڈ شروع ہوا جس میں لوگوں نے مختلف واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈِا پر شیئر کر کے واقعات کی تصدیق بھی کی۔
بائیکاٹ مری ٹرینڈ – Boycott Murree – شروع ہونے کے بعد پاکستان بھر سے مری میں سیاحوں کی آمد میں شدید کمی دیکھی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر ویران پڑی سڑکوں، مارکیٹوں اور ہوٹلوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل رہیں۔
برفباری دیکھنے کے لئے جانے والی فیملیز کے لئے ہدیات ہیں کہ وہ پیشگی تیاری کے ساتھ مری کا رخ کریں۔