پاکستان تحریک انصاف کے ورچوائل جلسے کے خوف سے پاکستان میں فیس بک، ٹوئٹر ایکس اور یوٹیوب کے لنک ڈائون کر دیئے گئے ہیں
Pakistan Tehreek-e-Insaf PTI-Virtual-Jalsa-Watch-Online
پی ٹی آئی ورچوئیل جلسہ بیک وقت تمام پلیٹ فارمز سے لائیو دیکھا جا سکتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے اکائونٹس کے لنکس پر جا کر ورچوائل جلسہ لائیو دیکھیں۔
Watch Pakistan Tehreek-e-Insaf Virtual Jalsa Online On PTI’s Official YouTube Channel
پی ٹی آئی کے ورکرز وی پی این استعمال کرتے ہوئے آن لائن ورچوائل جلسہ میں شرکت کر رہے ہیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش کے باوجود اس وقت یوٹیوب چینل پر پی ٹی آئی کے لائیو جلسے کو ایک لاکھ سے زائد لوگ دیکحھ رہے ہیں، فیس بک پر 50 ہزار سے زائد لوگ لائیو سٹیمنگ دیکھ رہے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی 50 ہزار سے زائد لوگ ورچوائل جلسے کو لائیو دیکھ رہے ہیں۔
تحریک انصاف کو ورچوائل جلسہ کرنے سے روکنے کے لئے پاکستان بھر میں سوشل میڈیا بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کو مانیٹر کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ورچوئل جلسے سے ٹھیک پہلے پاکستان میں انٹرنیٹ میں خلل واقع ہوا۔
انٹرنیٹ مانیٹرنگ سروس نیٹ بلاکس نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول ٹوئٹر ایکس، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب تک رسائی میں بڑے پیمانے پر رکاوٹ پیدا کی گئی ہے۔
اس رکاوٹ سے پوری پاکستانی قوم متاثر ہو رہی ہے، یہ صورتحال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے منعقد کی جانے والے ورچوئل جلسے سے عین قبل پیش آئی، جلسے کا وقت رات 9 بجے اور ٹھیک 8 بجے انٹرنیٹ میں خلل پیدا کر دیا گیا۔
لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں صارفین کو رات 8 بجے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا شروع ہو گیا۔ مزید برآں، متاثرہ صارفین میں سست انٹرنیٹ خدمات کے حوالے سے شکایات سامنے آئیں۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تاحال اس خلل کی وجہ سے متعلق کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔
Murad Saeed Latest Speech with PTI Live Jalsa
میرے پاکستانیو۔ کوئی بھی آپ کو یہ باور نہ کروا پائے کہ فیصلے کرنے والے کوئی اور تھے، آپ اس ملک کی سب سے بڑی طاقت ہیں، اس ملک کے فیصلے آپ کریں گے، اللہ کے بعد اس ملک پر آپ کا اختیار ہے، کہ آپ کس کو قبولیت دیں اور کس پر ریڈ لائن لگائیں.
مراد سعید کا کہنا تھا کہ میرے پاکستانیو آپ نے 8 فروری کو گھروں سے نکلنا ہے اور اس حقیقت پر مہر لگانی ہے کہ پاکستانی ایک غیر مند قوم ہیں اور وہ کبھی اپنی آزادی اور خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، عمران خان زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد۔
Dr Shahbaz Gil latest Speech with PTI’s Virtual Jalsa
پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورچوئیل جلسے نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں، دھوم مچا دی ہے، ڈرانے والی خود ڈر گئے اور پاکستان میں آن لائین جلسہ روکنے کے لئے انٹرنیٹ بند یا بہت سلو کر دیا گیا ہے، سوشل میڈیا پلیِٹ فارمز فیس بک ٹوئیٹر اور یو ٹیوب بند کر دئیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود پوری دنیا سے کروڑوں لوگ عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔
سلام ہی ہے، بلکہ اکیس توپوں کی سلامی ہے جس نے یہ مشورہ دیا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ بند کر دیں، دنیا میں جسے نہیں بھی پتہ تھا اسے بھی بتا دیا کہ پاکستان تحریک انصاف ورچوائل جلسہ کر رہی ہے اور اپنی ہی ناک کٹوائی ہے۔
Zartaj Gul Latest speech in PTI’s Virtual Jalsa
پاکستان تحریک انصاف کے ورچوائل جلسے سے پی ٹی آئی کی روپوش رہنماء زرتاج گل نے نامعلوم مقام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں 7مہینوں سے انڈر گراؤنڈ ہوں میرا گھر مسمار کردیا گیا ہے گھر والوں کو بے گھر کر دیا گیا ہے لیکن میں کپتان کے ساتھ تھی ہوں رہوں گی، زرتاج گل نے کہا اگر پاکستان میں عمران خان کے ساتھ صرف دو لوگ باقی بچیں تو ایک خان صاحب خود ہوں گے اور دوسری میں ہوں گی۔
BBC Reports About PTI’s Virtual Jalsa
عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو نے پی ٹی آئی ورچوائل جلسے کو رپورٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کے باوجود تحریک انصاف کے آن لائن جلسے میں ایکس پر آغاز سے ہی شرکائ کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ فیس بک یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی تعداد الگ ہے۔
آن لائن جلسے سے تحریک انصاف کے روپوش رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ہے جن میں اعظم سواتی، علی امین گنڈاپور، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب خان، رئوف حسن، حماد اظہر، قاسم خان سوری، مونس الہی، علی محمد خان، زلفی بخاری، عاطف خان، زرتاج گل، شہباز گل، فردوس شمیم نقوی و دیگر شامل ہیں،
Muhammad Azam Khan Swati Live Speech in PTI Live Jalsa
آن لائن جلسے سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنمائ سینیٹر اعظم خان سواتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تقریباً 7 مہینوں سے روپوشی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ عمر کے اس حصے میں گھر اور پیاروں سے دور شدید سرد موسم میں کبحی جنگلوں میں اور کبھی کہیں ہوتے ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجھ پر ہونے والے ظلم و ستم کیخلاف عمران خان نے ہر جگہ آواز اٹھائی ہے، ہر جلسے اور ہر تقریر میں ذکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان اور اپنی بچیوں کی طرف دیکھتا ہوں اپنی تکالیف کو بھول جاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ہماری تکلیف تو اس کا عش عشیر بھی نہیں ہے۔
اعظم سواتی نے خدیجہ شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بلوچستان منتقل کرنا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے جس کا واحد مقصد انہیں تکلیف پہنچایا اور سزا دینا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدر پنجوٹھہ نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلسے پر گولیاں، گراؤنڈ میں پانی، اغوا کاریوں سمیت سارا زور لگانے کے بعد آج لائیو جلسے کو روکنے کے لیے انٹرنیٹ بھی بند کر کے دنیا کو دکھا دیا گیا کہ پورا ملک اور ایک کروڑ اورسیز عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں نے اپنے وزیراعظم کا فیصلہ دے دیا ہے! اب مان لیں آپ بھی، گنجے کو سلیکٹ نہ کریں وہ فارغ گھوڑا ہے!