GHQ Attack Case & 9-May Incidents Latest Urdu News Updates January 25, 2024
9 مئی کیسز میں 6 فروری کو عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
9 مئی مقدمات میں بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی- عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 فروری کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر کے 9 مئی کیسز کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی،
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی واقعات کے تناظر میں 12 جبکہ اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں رہنمائوں نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ہوئی ہے۔
GHQ Attack Case & 9-May Incidents Latest Urdu News Updates January 20, 2024
9 مئی کے مقدمات: ضمانتیں مسترد کئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی
9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانتیں مسترد کئے جانے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
عمران خان جی ایچ کیو سمیت حساس عمارتوں پر حملوں اور جلائو گھیرائو کے 12 مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
23 جنوری کو لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں کیس کو سنے گا، عمران خان نے 9 مئی کیسز میں ضمانتیں خارج کئے جانے کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چلینج کیا ہوا ہے،
عمران خان نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی ضمانتیں قانون کے منافی خارج کی ہیں
لہذا لاہورہائی کورٹ انسدادِ دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانتوں کا حکم جاری کرے۔
GHQ Attack Case & 9-May Incidents Latest Urdu News Updates January 09, 2024
Founder PTI Imran Khan arrested in GHQ attack case
عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری
بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کی اڈیالہ جیل کے اندر ہی جنرل ہیڈ کوارٹرز – GHQ – حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی ہے، تھانہ آر اے بازار راولپنڈی پولیس کی جانب سے 9 مئی سے متعلق جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کے خلاف – GHQ Attack Case – سمیت 9 مئی سے متعلق 12 مقدمات کی سماعت کی، عمران خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ویڈیو کال کے زریعے عدالت میں پیش کیا گیا، پیشی میں جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق تمام 12 مقدمات کا ریکارڈ لے کر ایس ایچ اوز صاحبان عدالت میں پیش ہوئے۔
Imran Khan arrested by Rawalpindi police in GHQ attack case
تھانہ اے آر بازار پولیس کی جی ایچ کیو کیس میں عمران خان کی گرفتاری
تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کی پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کو عمران خان سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کا حکم جاری کر کیا گیا۔
یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری اس جی ایچ کیو حملہ – GHQ Attack Case – کیس میں ڈالی گئی جو ایسے وقت میں ہوا جب عمران خان پہلے ہی اسلام آباد ہائی کورٹ سے غیر قانونی طور پر گرفتار ہو چکے تھے، اس گرفتاری کیخلاف جس وقت پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جی ایچ کیو راولپنڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس وقت چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر قانونی حراست میں تھے۔
سائفر کیس کی تازہ ترین نیوز اپ ڈیٹس
واضح رہے کہ بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – عمران خان توشہ خانہ کیس اور 190ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جبکہ سائفر کیس میں گزشتہ روز عمران خان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی گئی تھی۔
What is GHQ attack case & 9 May Incident in Pakistan?
9 مئی واقعات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی تفصیلات
9 مئی کو بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے جبری اور غیر قانونی گرفتاری کے بعد پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – نے ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا تھا جس دوران مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر ہائوس جسے جناح ہائوس بھی کہا جاتا ہے کے سامنے بھی مظاہرہ کیا اور کچھ لوگوں نے اس دوران جی ایچ کیو کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔
Illegal Activities of Suspicious Elements On May 9
مشکوک افراد کی مظاہروں کے دوران تخریب کاری
احتجاج کے دوران مبینہ طور پر کچھ مشکوک نقاب پوش افراد کی جانب سے فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا، املاک کو تباہ کیا گیا اور نذر اتش کرتے ہوئے سرکاری و نجی املاک کو تباہ کیا گیا تھا، اس دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کی جانب سے 25 سے زائد کارکنان کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تھا، اس کے علاوہ 300 سے زائد لوگ زخمی ہوئے تھے۔
Actions Against PTI in GHQ Attack Case
جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیاں
عمران خان کی غیر قانونی و جبری گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں مظاہرے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا تھا جب کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں و کارکنوں کے خلاف پاکستان بھر میں بڑی تعداد میں مقدمات درج کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے لوگوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ، چھاپوں، اغواء اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔
May 9 Case: Punjab Police’s New Crackdown Begins
9 مئی سازش کیس: پنجاب پولیس کا نیا کریک ڈائون شروع
9 مئی واقعات کے تناظر میں پنجاب پولیس نے لاہور میں ایک بار پھر نیا کریک ڈائون شروع کر دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقاتی ٹیموں اور آپریشنز ٹیمز کو ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں، یہ ٹیمیں اب تک گرفتاری سے بچ جانے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں یقینی بنائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 9 مئی کی تحقیقات میں سامنے آنے والے پی ٹی آئی کے 282 کارکنان کی گرفتاریاں پولیس کو مطلوب ہیں، یہ کارکنان ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہیں آ سکے ہیں، ان کارکنان میں سے 282 کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے اور انہیں پکڑنے کے لئے کریک ڈائون کے دوران چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں 9 مئی سازش کے 14 مقدمات جبکہ 49 مقدمات دیگر سنگین دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں، ان مقدمات میں 1035 ملزمان دہشت گردی کے مقدمات اور 884 ملزمان دیگر مقدمات میں گرفتار کیےگئے ہیں، دہشتگردی کے مقدمات میں 741 ملزمان جبکہ دیگر مقدمات میں 318 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر حوالات میں رکھا گیا ہے۔
ان کے علاوہ کچھ گرفتار شدہ پی ٹی آئی کے کارکنان یا تو ضمانتوں پر باہر ہیں یا پھر عدالتوں میں کیس لڑ کر مقدمات سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔