CM Punjab Mohsin Raza Naqvi Nominated Chairman PCB
اسلام آباد – Urdu News – اندھا بانٹے ریوڑیاں مڑ مڑ اپنوں میں کے مصداق صوبہ پنجاب کے غیر آئینی و غیر قانونی وزیراعلی محسن نقوی کو پاکستان کرکٹ بورڈ – پی سی بی – کا نیا چیئر مین بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کی نگران وفاقی حکومت کے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعلی پنجاب کو پی سی بی کا نیا چیئر مین بنانے کے لئے ذکا اشرف کا استعفی منظور کر لیا ہے، ذکا اشرف نے گزشتہ ہفتے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی اور بورڈ آف گورنر کے رکن کی حیثیت سے اپنی مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل ہی استعفی دے دیا تھا جو کہ 5 فروری تک تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ن سے خصوصی تعلق و رغبت رکھنے والے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ذکا اشرف کا استعفی پی سی بی کے پیٹرن ان چیف کو وصول ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کو ان معاملات سے روک دیا گیا تھا جن کی اجازت نہیں تھی۔
فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات پر پی سی بی کے معاملات پر انہوں نے گہری نظر رکھی ہوئی تھی۔
It has been decided to make the unconstitutional and illegal Chief Minister of Punjab, Mohsin Naqvi, the new chairman of the Pakistan Cricket Board (PCB).
CM Punjab Mohsin Raza Naqvi Nominated New PCB Chairman
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نگران حکومت کی جانب سے بہت سے معاملات پر اختیارات نہ ملنے اور کام نہ کرنے دینے کی وجہ سے مستعفی ہوئے ہیں، ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کام کرنا ممکن نہیں ہے، اب یہ نگران وزیراعظم پر ہے کہ وہ کسے چیئر مین منتخب کرتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی الیکشن کمشنر خاور شاہ کو قائم مقام چیئر مین نامزد کیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو اہم فیصلے اور کام کرنے سے روک دیا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے استعفی دے دیا۔
سینٹ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے سینیٹر مشتاق احمد کے جواب میں بتایا تھا کہ نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کے اختیارات کو محدود کرتے ہوئے انہیں بنیادی فیصلے کرنے سے روک دیا ہے۔