Shah Mahmood Qureshi Detained Under 3MPO
پاکستان تحریک انصاف Pakistan Tehreek-e-Insaf – PTI – کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی Shah Mahmood Qureshi کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لئے نظر بند کر دیا گیا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے لئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے احکامات صادر کئے، احکامات کے تحت شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے واقعات میں نامزدگی کی وجہ سے 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرتے ہوئے تفتیش کا جواز بنایا گیا ہے۔
گرفتاری کی وجوہات
شاہ محمود قریشی Shah Mahmood Qureshi کو بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران احمد خان نیازی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد واقعات کے لئے کارکنوں کو بھڑکانے اور ترغیب دینے کے الزام میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے 10 مئی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
رہائی کے عدالتی احکامات
کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیا تو 18 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر رہائی کے احکامات صادر کئے تھے، اس کے بعد 23 مئی کو بھی شاہ محمود کی رہائی کا حکم دیا گیا لیکن رہائی کے وقت اڈیالہ جیل کے باہر سے ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے 6 جون کو شاہ محمود کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کیا جس پر انہیں رہا کر دیا گیا، اس کے بعد 20 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا نامزد کر کے دوبارہ گرفتار کر لیا۔
سائفر کیس میں ضمات
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 18 دسمبر کو 9 مئی کے 6 مقدمات میں شاہ محمود Shah Mahmood Qureshi کی عبوری ضمانتیں بحال کرانے کی درخواست خارج کر دی تھی، بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں شاہ محمود کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا اور آج 26 دسمبر کو ڈی سی راولپندی نے 3 ایم پی او کے تحت شاہ محمود کو 15 دن کے لئے نظر بند کر دیا ہے۔
مہربانو قریشی کا بیان
قبل ازاں شاہ محمود کی دختر اختر مہر بانو قریشی Meher Bano Qureshi نے ایکس پر بتایا تھا کہ اُمید ہے کہ آج ہم شاہ محمود کی رہائی حاصل کر پائیں گے، میں دعا گو ہوں کہ اس کے بعد ان کو کسی اورجھوٹے مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے جس کا خدشہ ہے، باوجود اس کے کہ عدالتیں چھٹیوں پر ہیں سائفر ٹرائل زوروشور سے چل رہا ہے۔
مہر بانو قریشی کا خدشہ درست ثابت ہوا اور شاہ محمود Shah Mahmood Qureshi کو رہائی نصیب نہیں ہو سکی۔
شاہ محمود کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ؟
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی عمران خان کا ساتھ نبھانے اور ان کے ساتھ کھڑا ہونے کی سزا بھگت رہے ہیں، انہیں متعدد بار عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کے لئے آفرز کی گئیں لیکن انہوں نے اپنے نظریات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا اور بجائے کمپیرومائز کے قید و بند کی صعوبتیں جھیلنے کو ترجیح دی ہے۔