Irfan Nawaz Memon and Akbar Nasir Khan removed from their posts
اسلام آباد – Urdu News – الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کے بعد آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن آفپاکستان نے نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کی تبدیلی کیلئے تین خطوط لکھے تھے۔
دونوں عہدوں کے لئے نام طلب
وزیر اعظم آفس نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی کے عہدے کے لیے نام مانگ لیے، وزیراعظم آفس نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ناموں کی سمری بھجوانے کی ہدایت کردی، یاد رہے کہ اکتوبر میں الیکشن کمیشن نے ڈی سی اور آئی جی اسلام آباد کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے تھے۔
اس حوالے سے وزیراعظم کے سیکرٹری خرم آغا کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے لیے افسران کا پینل تجویز کیا جائے۔
سیاسی جماعتوں کی شکایات
الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے خلاف سیاسی جماعتوں کی شکایات کی صورت میں دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا، لیکن صورت حال اس وقت خراب ہو گئی جب الیکشن کمیشن کے صاف احکامات کے باوجود دونوں افسران کو ان کے عہدوں پر قائم رکھا گیا جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 26 دسمبر کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو طلب کر لیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کیوں؟
26 دسمبر سے ایک دن قبل دونوں افسران کو عہدوں سے ہٹا کر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے اپنا کرسی کو بچا لیا ہے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے کہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے الیکشن کمیشن کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی کیوں کی؟ 25 دسمبر کو سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اکبر ناصر خان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کی عدلتی احکامات کی خلاف ورزی
دوسری طرف ڈی سی اسلام آباد نے عدالتی احکامات کی توہین کرتے ہوئے پی ٹی آئی لیڈر شہریار آفریدی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس بھی چل رہا ہے اور عدالت عرفان نواز کے اس فعل پر شدید برہم نطر آتی ہے، اس کیس کے تحت اور عدالتی احکامات نہ ماننے کے جرم میں عرفان نواز کو نہ صرف نوکری سے فارغ ہونا پڑ سکتا ہے بلکہ جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔
دونوں افسران کا پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈائون میں کردار
اپریل 2022 میں پاکستان میں رجیم چینج کے عمل کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ریاستی اداروں کے کریک ڈائون میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد دونوں نے مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے فسطائیت کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے تحت احد چیمہ کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملک عارف علوی کو ارسال کر دی گئی ہے۔
احمد چیمہ کو ہٹانے کی سمری ارسال
دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے الیکشن کمیشن کی کے احکامات پر اپنے مشیر احد چیمہ کو بھی ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے سمری صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کر دی ہے، واضح رہے کہ احد چیمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قریب ترین سمجھے جانے والے بیورو کریٹ کہلاتے ہیں