PTI Demands Level Playing Field from SC Pakistan
اسلام آباد – Urdu News – پاکستان تحریک انصاف Pakistan Tehreek-e-Insaf نے سپریم کورٹ میں لیول پلیئنگ فیلڈ Level Playing Field کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر ذمہ داراران کیخلاف توہین عدالت لگا کر ایکشن کروانے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے رکاوٹیں
پی ٹی آئی – PTI – نے موقف اختیار کیا ہے کہ Supreme Court of Pakistan کے احکامات کے باوجود پارٹی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر کو متعدد خطوط بھی لکھے گئے لیکن ان پر نہ تو کوئی رد عمل دیا گیا اور نہ ہی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف – PTI -کی جانب سے سپریم کورٹ Supreme Court of Pakistan میں دائر کی گئی درخواست میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، انسپکٹر جنرلز(آئی جیز)، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔
گرفتاریاں روکنے کا مطالبہ
پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ Supreme Court of Pakistan اپنے 22 دسمبر کے دیئے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، اور تحریک انصاف کے امیدواروں اور رہنماوں کو گرفتار اور ہراساں کرنے کا سلسلہ رکوایا جائے۔
عدالت عظمی سے استدعا کی گئی کہ عدالتی حکم عدولی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف Pakistan Tehreek-e-Insaf – PTI – کے امیدواروں کو انتخابی مہم کے لئے ریلیوں اور جلسوں کی اجازت دی جائے۔
توہین عدالت کی درخواست میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فوری سماعت کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
لیول پلیئنگ فیلڈ کے لئے عدالتی احکامات:
یاد رہے کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ Supreme Court of Pakistan نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلیئنگ فیلڈ Level Playing Field سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فوری طور پر ایکشن لینے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ Level Playing Field کی درخواست پر قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد حکم نامہ لے کر الیکشن کمیشن آف پاکستان Election Commission of Pakistan پہنچا جہاں انہیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لیول پلیئنگ فیلڈ اور رکاوٹیں پیدا کرنے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کچھ بھی نہیں مل رہا، بیرسٹر گوہر
سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان Barrister Gohar Ali Khan نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کچھ بھی نہیں دیا جا رہا ہے، کسی بھی سیاسی پارٹی سے نشان لے لیں تو وہ ختم ہو جائے گی۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں موسمِ سرما کی چھٹیاں ہیں لیکن سنگل بینچ بھی فیصلہ معطل کر سکتا ہے۔
بیرسٹر گوہر خان Barrister Gohar Ali Khan نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار کہہ چکی ہے کہ سیاسی جماعت کاحق ہے کہ اپنے پارٹی نشان کے ساتھ الیکشن لڑے جبکہ جنرل الیکشنز کے بعد صدر اور سینیٹ کا الیکشن بھی ہونا ہے، یہ فیصلہ ان انتخابات پر بھی اثر انداز ہو گا۔