PTCL bought Telenor Pakistan
اسلام آباد – Urdu News – پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ – PTCL نے پاکستان میں ٹیلی کام کمپنی ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص خرید لئے ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی، ٹیلی نار مشکل کاروباری حالات کیوجہ سے پاکستان چھوڑنے پر مجبور ہوئی – –
یاد رہے کہ ٹیلی نار نے کاروباری لاگت میں بڑے اضافے کے بعد گزشتہ سال پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا۔
پی ٹی سی ایل کے مطابق 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کے 100 فیصد حصص کی خریداری کے معاہدے کے بعد پی ٹی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی موبائل آپریٹر کمپنی بن گئی ہے۔
پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ معاہدہ ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا
انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نار کی ٹیمیں دونوں کمپنیوں کے مابین مل جل کر کام کرنے کے کلچر کو فروغ دیں گے۔
ای اینڈ کے گروپ کے سی ای او حاتم ڈویدار نے ٹیلی نار کے حصول کو مارکیٹ کے استحکام سے نتھی کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مستقبل کے جدید نیٹ ورک بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس معاہدے سے ٹیلی کام شعبے کی ترقی کے ہمارے عزم کو تقویت ملی ہے جس سے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کو اضافی فوائد حاصل ہو سکیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم ایک ایسا ٹیلی کام نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں جہاں صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور مستقبل میں پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار بڑھانے کے مزید مواقع پیدا ہو سکیں۔
پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی کا کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل عوام کو رابطے کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل فروخت کا عمل 2024 میں مکمل ہو نا طے پایا ہے۔
Startups closing in Pakistan
یہ بھی یاد رہے کہ اپریل 2022 میں پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بڑے سیاسی اور مالی بحران نے جنم لیا جس کے بعد پاکستان سے بڑے بڑے سٹارٹ اپ بند ہو گئے اور بڑی بڑی عالمی کمپنیاں پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئیں یا پھر جانے کی تیاری کر رہی ہیں، سیاسی و مالی بحران سمیت پاکستان میں انرجی سورسز کی قیمتیں بھی کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے صنعتی پہیہ اخراجات کا وزن اٹھانے سے قاصر ہے۔
پاکستان میں معاشی تنزلی اور تجارت کی بندش کا یہ سلسلہ کتنے آگا جائے گا اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پھیلنے والی بیروزگاری کے پاکستان کو کیا نتائج بھگتنا ہوں گے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ واضح ہے کہ پاکستان کا مالی بحران مزید بدتر ہونے جا رہا ہے۔
Article Summary in English
Pakistan Telecommunication Company Limited (PTCL) has acquired 100% shares of Telenor, a telecom company operating in Pakistan. It may be remembered that Telenor announced its intention to leave Pakistan last year, following a significant rise in business costs and financial difficulties. As a result, users also experienced severe problems with the mobile network service.