E-Bikes & Motorcycles on Installments For Students in 2024
پنجاب حکومت نے طلبہ کو بلاسود قرضوں پر 20,000 سے زائد الیکٹرک اور پیٹرول موٹر سائیکلیں فراہم کرنے کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔
طلبہ کے لیے سفر کی سہولیات کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے صوبائی سطح پر ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ہائبرڈ بس سروسز کے آغاز سمیت طلباء کے لیے ریلیف کے اقدامات متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
بڑھتے ہوئے سفری اخرات کے دوران طلبہ کو مالی بوجھ کو کم کرنے کے لئے انہیں بلاسود قرضوں اور آسان قسطوں پر الیکٹرک اور پٹرول موٹر سائیکل فراہم کئے جا رہے ہیں۔
E-Bikes & Motorcycles on Installments in Pakistan 2024
طلبہ کو بغیر سود کے ماہانہ اقساط پر 19000 پٹرول اور ایک ہزار الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جو کہ طلبہ میں بینک آف پنجاب BOP کے ذریعے تقسیم کئے جائیں گے، پیٹرول بائیکس کی ماہانہ قسط 5000 روپے جبکہ ای بائیک کے لیے ماہانہ قسط 10000 روپے طے کی گئی ہے۔
حکومت پنجاب مئی 2024 میں طلبہ میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم قرعہ اندازی کے ذریعے کرنے کا عندیہ دیا ہے اور مئی مہینے میں ہی بائیکس کی ڈیلیوری بھی شروع کر دی جائے گی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، شہری علاقوں میں 50/50 فیصد طلباء و طالبات کے لیے مخصوص کوٹہ سسٹم نافذ کیا گیا ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 70 فیصد کوٹہ میل طلبہ اور 30 فیصد خواتین طلبہ کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
News Summary in English
The Punjab government has introduced a scheme to distribute motorcycles to male and female students through the Bank of Punjab BOP on easy monthly installments on interest-free loans, which will be completed in May 2024.