Latest Pakistani Business News Urdu
پاکستانی سٹارٹ اپ "ابھی” کو متحدہ عرب امارات کی مستقبل کی 100 اہم کمپنیوں میں شامل کر لیا گیا ہے، ٹیک پر مبنی یہ سٹارٹ اپ کاروباری اداروں اور ملازمین کو اپنی تنخواہ کا ایک فیصد حصہ کریڈٹ پر دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
فیوچر 100 کمپنیز متحدہ عرب امرات کا ایک ایسا پروگرام ہے جو وزارت اقتصادیات نے متحدہ عرب امارات کی ترقی کے مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا ہے۔
یو اے ای – UAE – کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والی 100 بڑی کمپنیوں کو فیوچر 100 کمپنیز پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔
Pakistani Startup “ABHI” Listed in UAE’s Top 100 Future Companies – Latest Pakistani Business News Urdu
پاکستانی سٹارٹ اپ "ابھی” یو اے ای میں 2022 میں لانچ کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کر لی، "ابھی” کاروباری اداروں اور ان کے ملازمین کو ان کی آمدن کا ایک فیصد حصہ بطور کریڈٹ دینے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔
یہ سہولت کمپنی اپنی موبائل ایپ اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے فراہم کرتی ہے۔
"ابھی” صرف یو اے ای ہی نہیں بلکہ یورپ میں بھی مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اسی سال ستمبر میں دنیا کی بڑی مالیاتی کمپنیوں میں سے ایک Visa.inc نے بھی اکائونٹ سے اکائونٹ ادائگییوں کے لئے موباءل بینکنگ سروسز کمپنی Yellow Pepper اور "ABHI” کے ساتھ معاہدہ اور پارٹنر شپ کر چکی ہے۔
Feeling proud Says CEO Umair Niazi:
ابھی کے شریک بانی اور سی ای او عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلے تو یقین ہی نہیں ہو رہا تحا کہ ہمیں یو اے ای کی 100 فیوچر کمپنیز میں شامل کر لیا گیا ہے اور ہم آج اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں، عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی ہمارے مالیاتی مسائل کو حل کرنے کے عزم کی بدولت ملی ہے۔
فیوچر 100 ایوارڈز کی تقریب متھدہ عرب امارات میں منعقدہ ہوئی جس میں یو اے ای کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری اور وزیر مملکت برائے حکومتی ترقی عہود بنت خلیفہ الرومی نے شرکت کی اور 100 فیوچر کمپنیز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔
عمیر انصاری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں کاروباری ترقی کے لئے دیئے بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے جسے سراہا جانا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری اداروں اور ان کے ملازمین کو مالی طور پر با اختیار بنانے کا عزم لے کر کام کر رہے ہیں۔
Balanced Paying Services:
عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ "ABHI” فوری کریڈٹ کی سہولت کے ساتھ کاروباری اداروں، ملازمین اور دکانداروں کو ادائیگیوں کے توازن میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، 450 سے زائد کمپنیز ہمارے ساتھ کام کر رہی ہیں، "ابھی” ابوظہبی کا لائسنس ہولڈر ہے جو یو اے ای کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے "ابھی” پاکستان کا پہلا ٹیک سٹارٹ اپ ہے جو عرب ممالک سمیت شمالی افریقہ میں تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے ، ورلڈ اکنامک فورم نے اس سٹارٹ اپ کو ٹیک کے لیڈر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
News Summary in English
Pakistani startup "Abhi” has been named among the UAE’s 100 Future Companies, a tech-based startup that allows businesses and employees to pay a percentage of their salary on credit.