Pakistan Hajj 2024 – Urdu News Live Updates
عازمین حج کی طرف سے درخواستوں کی کم وصولی کے بعد وزارت مذہبی امور نے وزارت خارجہ سے مدد طلب کرلی ہے۔
وفاقی وزیر انیق احمد نے کہاکہ پاکستان کے سفارتخانے حج درخواستوں کیلئے آگاہی فراہم کر رہے ہیں،برطانیہ، یورپ، شمالی امریکا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سفارتخانوں سے رابطے میں ہیں۔
انیق احمد نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانے اسپانسرشپ اسکیم کیلئے سمینار منعقده کررہے ہیں،حج درخواستوں کی وصولی کی مدت میں توسیع سے پہلے 2ہزار درخواستیں ملیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور اسپانسرشپ اسیکم میں 23 ہزار درخواستوں کی وصولی کی منتظر ہے۔کم درخواستوں کے سبب حج درخواستوں کی وصولی مہم میں 22دسمبر تک 10روزہ کی توسیع کی گئی ہے۔
اسپانسر شپ اسکیم کے تحت موصول ڈالرز کو حج اخراجات میں استعمال کیا جاناہے۔
واضح رہے کہ ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بغیر قرعہ کامیاب ہوں گے, 5 سال میں حج کرنے والے بھی درخواست کے اہل ہیں۔
سفر حج کیلئے کرونا سرٹیفکیٹ کی پابندی ختم
وزارتِ مذہبی امور نے #NCOC کی ایڈوایزری پر سفر حج کیلئے کرونا ویکسین/سرٹیفیکیٹ کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، اس حوالے سے تمام متعلقہ بینکوں کو ضروری ہدایات بحی جاری کر دی گئیں ہیں، حج درخواست گزاروں کو اب کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ جمع کروانے یا کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اس بات پر غور کر رہی ہے کہ کوٹہ کو سعودی حکومت کو واپس کر دیا جائے کیونکہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، اخراجات میں اضافے، سیاسی بحران، معاشی بحران اور افراتفری کی وجہ سے لوگوں کی مالی حیثیت میں کمی واقع ہوئی ہے اور پاکستان میں ضروریات زندگی پورا کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے، جس کے سبب حکومت پاکستان کی حج کی سرکاری سکیم میں درخواستوں میں بڑی کمی واقعی ہوئی ہے۔
نامزد بینکوں اور کوآرڈینیٹرز کی لسٹ اور رابطہ نمبرز
حج 2024 کیلئے بینکوں کے کوارڈینیٹرز کے نام، رابطہ نمبر اور ای میل، درخواست گزار کسی بھی پریشانی کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
News Summary in English
According to sources, the Ministry of Religious Affairs Pakistan is currently awaiting the receipt of 23,000 Pakistan Hajj 2024 applications for Sponsorship Scheme. As the number of applications received so far has been lower than expected, the deadline for submitting Hajj applications has been extended by 10 days, until December 22.