Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Senior Vice President Sher Afzal Marwat Arrested Latest Urdu News
لاہور- Urdu News – پاکستان تحریک انصاف – PTI کے مرکزی رہنماء اور کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کو 3 ایم پی کے تحت گرفتار کر کے حوالات میں ڈال دیا گیا ہے۔ ،
لاہور بار ایسوسی ایشن نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کے خلاف سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا ، جی پی پی پر ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلات اٹھانا پڑیں ۔
شیر افضل مروت بار ایسوسی ایشن میں خطاب کے بعد واپس آئے تو پولیس نے انہیں لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک سے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے وقت ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی موجود تھیں، شیر افضل مروت کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی کو مزنگ تھانے کوٹ پہنچا دیا گیا ۔
قبل ازیں شیر افضل مروت نے کہا ہائیکورٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہ پاکستانی عوام کو اپنے حق کے لیے نکلنا ہے، آپکے حقوق کی جنگ بانی پی ٹی آئی عمران خان لڑ رہا ہے ، وہ آپ کے بچوں کے مستقبل کے لیے گولیاں کھانے کو تیار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ عزت دیتے ہیں ۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وکلا کو ایک ہونا ہوگا ، یہ زیادہ سے زیادہ ہمیں اٹھا کر مار سکتے ہیں ، وطن کے لئے یہ قربانی بڑی نہیں، اگر ہماری قربانی قوم کو بچا سکتی ہے تو ہم حاضر ہیں ، شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ م پنجاب سے بڑے نام پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں جس کے لئے بات چیت جاری ہے، جلد سرپرائز ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن رگنگ 6 ماہ سے جاری ہے, 9مئی الیکشن رگنگ کی بنیاد ہے ، ہم لوگ چھپتے چھپاتے موٹر سائیکلوں پر کنونشن پہنچے ہیں ، بلاول ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر گیریژن پہنچتا ہے، یہ کدھر کا انصاف ہے؟
واضح رہے کہ پاکستان میں الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں، رہنمائوں اور امیدواران کو الیکشن کمپین کی اجازت نہ تھی اور انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، مارا پیٹا گیا، تشدد کیا گیا اور غیر قانونی طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اغواء کیا گیا۔
پاکستان میں انتخابات کے دوران اس فسطائیت کے خلاف عالمی سطح پر کوئی خاص رد عمل نہیں دیکھا جا رہا لیکن دنیا بھر میں پھیلی ہوئی پاکستانی کمیونٹی اس فسطائیت کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور امریکہ سمیت تمام بڑے ممالک میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔
News Summary in English
Sher Afzal Marwat, a senior vice-president and central leader of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party, has been arrested and remanded under section 3 of the Maintenance of Public Order (MPO) law. The Lahore Bar Association has started protesting on the streets against his arrest, causing traffic jams on GPO and making it difficult for citizens to commute.