Government of Pakistan Fixed Zakat Nisab for Ramazan 2024
اسلام آباد – حکومت پاکستان نے ماہ رمضان برائے 2024 کے لیے زکوٰۃ کی کٹوتی کے لئے نصاب مقرر کر دیا ہے جس کے مطابق بینک اکاؤنٹس سے زکوۃ کی کٹوتی کے لئے کم از کم رقم PKR، 135,179 مقرر کر دی گئی ہے۔
وزارت سماجی تحفظ کے مطابق جن لوگوں کے سیونگ بینک اکاؤنٹس، منافع اور نقصان کے شیئرنگ اکاؤنٹس اور دیگر اسی طرح کے اکاؤنٹس ہیں اگر ان کے اکاؤنٹ میں 135,179 روپے ہیں تو ان اکائونٹس سے حکومت پاکستان زکوٰۃ وصول کرے گی۔
اسلامی سال 1444-45 ہجری کے لیے، کٹوتی کی تاریخ وسط مارچ ہے، چاند نظر آنے کے بعد صحیح تاریخ طے کی جائے گی۔
نصاب کی شرح – Nisab Rate for 2024
حکومت پاکستان نے 2024 میں – Zakat Nisab for Ramazan 2024 – ذکوۃ کی کٹوتی کے لئے کم از کم نصاب 135,179 روپے مقرر کیا ہے۔
نصاب کی شرح کا نوٹیفکیشن اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور زکوٰۃ کلیکشن کنٹرولنگ ایجنسیوں کو ارسال کر دیا گیا ہے، اور ایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے زکوٰۃ سال 1444-45 ہجری کے لیے زکوٰۃ کے نصاب کو 135,179 روپے میں مطلع کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے پہلے شیڈول کے سیریل نمبر 1 کے کالم 2 میں مذکور اثاثوں کے سلسلے میں کسی اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقم کے ذریعے زکوٰۃ کی کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔
Apply for Jobs in Etihad Airways Abu Dhabi
کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ وصولی کنٹرول کرنے والی ایجنسیاں (ZCCAs) حکومت پاکستان کے مطابق زکوٰۃ کاٹیں گی اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ مرکزی زکوٰۃ اکاؤنٹ نمبر CZ-08 میں زکوٰۃ جمع کرانے کے بعد فارم کی ایک کاپی وزارت کو فراہم کرنا ہوگی۔
گزشتہ سال حکومت پاکستان نے زکوٰۃ کا نصاب 103,159 روپے مقرر کیا تھا کہ جو اس سے پچھلے سال کے 88,927 روپے سے کافی زیادہ تھا۔