Iran Missiles attacks on Militants bases In Pakistan
ایرانی فورسز پاسداران انقلاب نے پاکستان کے ایک سرحدی گائوں میں رہائشی گھروں کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر میزائل حملے کئے ہیں، حملوں میں 2 بچے ہلاک اور 3 لڑکیوں کے زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سوئٹرز لینڈ میں آج ہی ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر کی پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی ہے اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ایران کی سکیورٹی فورسز نے حملہ کر دیا۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب نے پاکستان اور ایران کے سرحدی گائوں پنجگور رائفلز کے ایریا سبز کوہ میں جیش العدل کے کیمپ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جس میں 6 لوگوں کی زخمی ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔
سبزہ کوہ پاکستانی بارڈر کے اندر بلوچستان میں واقع ہے۔
Iran Missiles attacks on Militants bases In Pakistan – militant group Jaish al-Adl was the target in Missile Attacks.
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیش العدل کی ابتداء ایران کے صوبے سیستان میں ہوئی اور یہ گروہ سنی بلوچ عسکریت پسدوں پر مشتمل ہے جس کا کچھ عرصے سے ایرانی فورسز تعاقب کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ جیش العدل سنی شدت پسند تنظیم جنداللہ کے سربراہ عبدالماک ریگی کی پھانسی کے بعد قیام میں لائی گئی، جیش العدل 2005 میں ایرانی صدر احمدی نژاد پر حملے سمیت مختلف دھماکوں کا ذمہ دار ہے، جیش العدل کی کارروائیوں کا مرکز ایران کے علاقے چار باہ اور زاہدان رہے ہیں۔
ایران میں جیش العدل کو سعودی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کی ایک دہشتگرد تنظیم کہا جاتا ہے تو دوسری طرف امریکہ ، جاپان اور نیوزی لینڈ نے جیش العدل کو دہشتگرد گروہ تسلیم کر رکھا ہے۔
ایران جیشل العدل کی پاکستان میں پناہ گاہوں کا متعدد بار دعوے کر چکا ہے جنہیں پاکستانی حکومت ہمیشہ مسترد کرتی آئی ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے حملوں کی تصدیق کی ہے اور دعوی کیا ہے کہ یہ حملے پاکستان آرمی کے تعاون کے ساتھ کئے گئے ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران کے پاکستان میں میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے , دو بچے جاں بحق اور تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں، یہ خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج آ سکتے ہیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو خطے کے تمام ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ قرار دیا ہے، جس کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں ہمسائیوں کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ کا سبب بن سکتی ہیں اور اس سے دوطرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔
Iran says Baluchi militant group Jaish al-Adl bases are attacked in Pakistan -Iranian state media