Pakistan General Election 2024 Breaking Urdu News
اسلام آباد – Urdu News – الیکشن کمیشن آف پاکستان نے General Elections in Pakistan 2024 کا شیڈول جاری کر دیا, الیکشن شیڈول کے تحت ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو عام انتخابات منعقد ہوں گے۔
پاکستان بھر میں انتخابات 8 فروری کو ہوں گے
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 19دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر کو حتمی فہرست جاری ہو گی۔
جنرل الیکشن کے شیڈول کے مطابق یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت کی جائے گی۔
امیدوار 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے
عام انتخابات کے شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
Election Commission of Pakistan نے کہا ہے کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کر دیئے جائیں گے۔
جبکہ بروز جمعرات 8 فروری کو پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
23 دسمبر تک امیدواروں کے نام جاری کئے جائیں گے
سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن شیڈول جاری کرنے کے ساتح ساتھ آر اوز اور ڈی آر اوز کی ٹریننگ بھی بحال کر دی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں آر اوز ،ڈی آر اوز کی ٹریننگ مکمل کی جائے گی۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اراکین نے عدالتی فیصلے کے بعد کی صورت حال پر بریفنگ دی
الیکشن کمیشن میں الیکشن منیجمنٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 13 کے تحت الیکشن کمیشن میں الیکشن مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مرکزی دفتر میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بٹن دبا کر الیکشن منیجمنٹ سسٹم کا افتتاح کر کے الیکشن کمیشن نے الیکشن منیجمنٹ سسٹم کو ایکٹیویٹ کر دیا۔ جنرل الیکشن 2024 کے تمام تر مراحل اسی سسٹم کے تحت سرانجام دیے جائیں گے۔
لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کریں گے: Sikandar Sultan Raja
چیف الیکشن کمشنر Sikandar Sultan Raja نے کہا ہے کہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کریں گے اور جس شہر میں کسی ایک کو جلسے کی اجازت ملی تو دوسرے کو بھی ملے گی ۔
جہاں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو دوسری کو بھی ملے گی
Chief Election Commissioner نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کروانے کے لئے مکمل تیار ہیں ۔
سکندر سلطان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملاقات خوش گوار رہی ، انہوں نے ہمیں مصیبت سے نکالا ہے، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے اور دعا کے ساتھ دوا بھی فراہم کریں گے۔
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے مگر ہم دعاگو ہیں، انہوں نے کہاکہ پارٹیوں کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف ہونے چاہئیں
بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن کی صورتحال خراب ہے
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا،انھوں نے کہا کہ لاہور کی حلقہ بندیوں پر ن لیگ کو تحفظات ہیں، سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کی مخالفت کی، آر اوز سے متعلق کسی بھی فریق کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے، الیکشن تو ہوں گے، کبھی نہیں کہا الیکشن نہیں ہوں گے، میری بھرپور خواہش ہے کہ سیاسی قیادت مل بیٹھے، انھوں نے کہا کہ سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ہی ملکی مسائل حل کر سکتی ہے۔
الیکشن کا اعلان: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی مستعفی
نگران وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق نگراں وزیر داخلہ نے 13 دسمبر کو نگران پی ایم کاکڑ کو اپنا استعفی دے دیا۔
نگران وزیراعظم نے استعفے کی فوری طور پر منظوری دیدی ہے۔
سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفی دیا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز بگٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے اسی وجہ سے جیسے ہی الیکشن کا اعلان ہوا انہوں وہ مستعفی ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ نگران حکومت غیر سیاسی لوگوں کو دی جاتی ہے لیکن لگ ایسا رہا ہے کہ سرفراز بگٹی ن لیگ کے وزیر داخلہ کے طور پر کام کر رہے تھے۔
اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کر دیا
سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کر دیا جس پر ترجمان الیکشن کمیشن کو سوشل میڈیا پر وضاحتی پوسٹ جاری کرنا پڑی، بعد ازاں اسحاق ڈار نے جعلی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کر لی۔
چیف الیکشن کمشنر نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا ، سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کے سابق سینیٹر نے انتخابی شیڈول مجھے بھیجا تھا اور پھر میں نے سوشل میڈیا پر انتخابی شیڈول جاری کیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی وی پر خبر چلنے کے بعد معلوم ہوا کہ میں نے جعلی انتخابی شیڈول سوشل میڈیا پر جاری کیا،جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرتا ہوں۔