Author: Faisal Rabbani
فروری 2024 کو پاکستان میں عام انتخابات کا دنگل لگنے جا رہا ہے ۔
8 فروری کی تاریخ پر پاکستانی قوم اپنی نمائندہ حکومت کے چنائو کا اہم ترین فیصلہ کرنے جا رہی ہے، پولنگ کا دن قریب ہے اور پاکستانی قوم تاحال انتخابی میلے کی رونقیں اور سرگرمیاں دیکھنے سے محروم ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پاکستان کی عوام کو ملک کے سیاسی و انتخابی ماحول سے یکسر باہر کر دیا گیا ہے اور بند کمروں میں عام انتخابات کو سو فیصد کنٹرول کرنے کی پلاننگز اور تیاریاں چل رہی ہیں۔
Pakistani General Elections 2024 In The Bloody Shadows of Militant Terrorism From The Tribal Areas – A Huge Demonstration of Militancy From Pakistan’s Tribal Region. Latest Urdu Blog
جوں جوں پولنگ کا دن قریب آ رہا ہے توں توں ملک میں لاء اینڈ آرڈرز کی صورتحال بڑی تیزی کے ساتھ بگڑتی جا رہی ہے، پاکستان کے بدتر حالات میں بدترین سیاسی سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں جبکہ امن و امان کی صورتحال دن بدن مخدوش سے مخدوش تر ہوتی جا رہی ہے، قومی فضائوں میں دھماکوں، آتشیں اسلحے کی گونج سنائی دے رہی ہے اور مجموعی ملکی ماحول بارودی و خونی رنگ و بو سے آلودہ ہے۔
مجموعی سیاسی منظر نامے میں ایک مخصوص اور بلاشک و شبہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – اپنے نام پر کراس کی چھاپ کے ساتھ زیر جبر و زیر قید رہتے ہوئے طاقت کے ایوانوں کے مقابل پاکستانی عدالتوں میں آئیننی و قانونی جنگ کی صورت میں مزاحم ہے۔
All-State Stakeholders Are Involved In Eliminating Pakistan Tehreek-e-Insaf
Pakistani General Elections 2024 In The Bloody Shadows
ریاستی سٹیک ہولڈرز پی ٹی آئی پر جبر میں ملوث
افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – پر جبر و ستم کے اس عمل میں پاکستان کے تمام قانونی و آئینی ادارے ہمراہ جمہوری سیاسی جماعتوں کے شریک ہیں، زیر عتاب پاکستان تحریک انصاف بطور پارٹی جہاں فسطائیت اور پابندیوں کی زد میں ہے وہیں اس کے قائدین بھی تاریخ کے بدترین ریاستی جبر اور قید و بند کا سامنا کر رہے ہیں، جہاں پی ٹی آئی کے امیدوار بدترین دبائو اور خوف میں مبتلا ہیں وہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان بغیر کشی شرم و حیا کے صریحاً فریق بن کر پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان اور پہچان بلا چھین لینے کے درپے ہے۔
اگر ایک طرف پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سمیت مرکزی قیادت میں سے کچھ بڑے نام الیکشن لڑنے کے حق سے محروم ہیں، جیلوں میں غداری اور بغاوت کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں تو دوسری جانب بطور جماعت پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں قانونی جنگ لڑ کر بظاہر اپنا انتخابی نشان بلا واپس تو حاصل کر لیا ہے لیکن ریاست کہلوانے کے دعویدار عناصر ہار نہیں مانا کرتے، پی ٹی آئی کے اتنخابی نشان بلے کے لئے اتنا کہنا کافی رہے گا کہ ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
PTI’s Bat and Terrorism: Major Reasons to Stop The General Elections 2024
انتخابی نشان بلا اور دہشتگردی: الیکشن رکوانے کے دو بڑے جواز
جہاں دہشتگردی کا نیا سلسلہ جنرل الیکشن 2024 کے لئے خطرہ ہے وہیں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کا خوف بھی طاقت کے تمام مراکز میں دہشت پھیلائے ہوئے ہے، کہا جا سکتا ہے کہ پاکستانی عوام کے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کے لئے جنونی رجحان نے بڑے بڑوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔
قوم کے شدید غصے، عوامی مزاحمت کے عنصر، پی ٹی آئی سے گوڑھی رغبت، عمران خان کی شخصیت سے عقیدت اور پبلک کا عام انتخابات کے دن اپنے فیصلے کی قوت کو استعمال کرنے کا جنون وہ بنیادی چیزیں ہیں جن کا خوف پی ڈی ایم سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو پبلک میں جانے سے روکے ہوئے ہے۔
بلاول بھٹو کے علاوہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں تاحال اپنی الیکشن کمپین کے لئے پبلک کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں کر سکی ہیں، دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – پر قومی، صوبائی اور حلقہ جاتی سیاست کے لئے الیکشن کمپین پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ پابندیاں عائد ہیں، پی ٹی آئی کا کسی بھی سطح کا کوئی بھی رہنماء یا امیدوار عوام میں نکلتا ہے تو کا تو تو خوب جوش و خروش نظر آتا ہے اور بڑھ چڑھ کر استقبال کیا جاتا ہے
لیکن طاقت کے ایوانوں میں پی ٹی آئی کی سیاسی عمل میں شمولیت کو ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور پی ٹی آئی کو جبر سے روکنے کی کوششیں ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
The Terror of Pakistan Tehreek-e-Insaf PTI’s Election Symbol BAT
پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کی دہشت
یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ دہشتگردی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کی دہشت صرف پی ٹی آئی کے لئے ہی نہیں بلکہ عام انتخابات کے لئے بھی شدید خطرہ ہے، اسلام آباد اور راولپنڈی میں طاقت کے ایوانوں کے اندر اس خطرے سے نبٹنے کے لئے عام انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی پلاننگز کی بازگشت عروج پر ہے، پی ٹی کے کارکنوں اور مرکزی لیڈر شپ کو بلا واپس مل جانے پر زیادہ خوش نہیں ہونا چاہئے بلکہ یہ سوچنا چاہئے کہ ہارنے والے طاقت کے ایوان پلٹ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف – پی ٹی آئی – کو مزید سختیوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
Terrorist Incidents in Pakistan in the First 10 days of Bloody New Year 2024
2024 کے پہلے دس دنوں میں پاکستان میں ہونیوالی عسکریت پسندی
نئے سال کا سورج طلوع ہونے کے ساتھ پاکستان میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے بھی انگڑائی لی ہے اور عسکریت پسندی کے واقعات کے تسلسل سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں ٹیررازم کی ایک منظم مہم شروع ہوئی ہے جس میں بڑی تعداد میں بے گناہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، دہشتگردی کی یہ مہم اندھی دہشتگردی بھی نہیں ہے بلکہ ٹارگٹڈ دیکھنے میں آ رہے ہیں جن میں پولیو ٹیمز اور خیبر پختونخواہ کی پولیس کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، نئے سال یکم سے 10 جنوری 2024 تک 10 دنوں میں دہشتگردی کی وارداتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
Two army personnel martyred in Lakki Marwat
لکی مروت میں دو فوجی اہلکار جاں بحق
10 جنوری کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے پی کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ دو دہشتگردآفتاب ملنگ اور مسعود شاہ بھی مارے گئے ہیں۔
4 Died in Terrorist Attack On Police Check Post In laachi, Kohat
کوہاٹ میں چیک پوسٹ پر حملہ، 3 پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید:
10 جنوری کو دہشتگردی کے دوسرے واقعے میں خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں لاچی ٹول پلازہ انڈس ہائی وے کی نزدیکی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے بھاری آتشی اسلحے کے ساتھ حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں اور ایک شہری سمیت 4 لوگ جاں بحق ہو گئے جبکہ دہشتگرد حملے کے بعد کامیابی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Independent Candidate
Malik Kaleem Ullah killed in Tapi, North Waziristan
شمالی وزیرستان میں آزاد امیدوار ملک کلیم اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق:
10 جنوری کو دہشتگردی کے تیسرے واقعے میں کے پی کے کے علاقے شمالی وزیرستان سے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی 104 کے آزاد امیدوار اور قبائلی مشر ملک کلیم اللہ داوڑ دو قریبی ساتھیوں سمیت اس وقت نامعلوم افراد کی گاڑی پار فائرنگ سے ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہو گئے جب وہ میران شاہ سے واپسی پر اپنے گائوں تپی جا رہے تھے۔
PML-N candidate Senetor Mir Aslam Buledi Injured in firing in Turbat , Balochistan
Pakistani General Elections 2024 In The Bloody Shadows
بلوچستان: تربت میں لیگی امیدوار میر اسلم بلیدی پر قاتلانہ حملہ
10 جنوری کو دہشتگردی کے چوتھے واقعے میں بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 258 سے قومی اسمبلی کے امیدوار میر اسلم بلیدی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔
Lakki Marwat: 8 family members killed in house
لکی مروت: ایک ہی خاندان کے 8 افراد گھر میں قتل
10 جنوری کے دن ہی دہشتگردی کے پانچویں واقعے میں کے پی کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر دو بچوں، دو خواتین ، 4 مردوں سمیت 8 افراد پر مشتمل خاندان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے، پولیس ذرائع نے واقعہ کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے لیکن اس واقعے کو دہشتگردی سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
A family of 11 members was killed in Lakki Marwat
لکی مروت میں 11 افراد پر مشتمل خاندان قتل
10 جنوی کو دہشتگردی کے چھٹے واقعے میں کے پی کے کے ضلع لکی مروت کے علاقے تختی خیل گاؤں میں دو بھائیوں کے ایک گھر میں خاندان کے 11 افراد کو سر پر وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے، مقتولین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، خاندان کے 4 بچے مدرسوں میں زیر تعلیم ہونے کی وجہ سے زندہ بچ گئے ہیں۔
Two policemen killed in attack on a police team in Bannu
بنوں میں پولیو ٹیم پر حملے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق
9 جنوری کو کے پی کے کے ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میریان کی حدود ٹیری رام میں دہشتگردوں کی پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا، 8 جنوری کو باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر بم حملے میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوئے۔
4 killed in firing by terrorists on a coach in Kurram Agency
ضلع کرم: دہشتگردوں کی مسافر کوچ پر فائرنگ سے 4 جاں بحق
7 جنوری کو کے پی کے ضلع کرم کے علاقے صدہ میں دہشتگردوں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کھول دی جس سے ایک خاتون اور فورسز کے دو اہلکاروں سمیت 4 شہری شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے، 6 جنوری کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، مغل کوٹ کے علاقے دومند میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو وپولیس اہلکار زخمی ہو گئے، واضح رہے کہ 12 دسمبر کو بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے ایک واقعے میں 23 فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 27 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے تھے۔
2 wanted terrorists killed in operation by Security forces in Tank District
ٹانک میں فورسز کے آپریشن میں دو مطلوب دہشتگرد ہلاک
5 جنوری کو کے پی کے کے علاقے ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ایک مطلوب دہشتگرد اپنے ساتھی سمیت مارا گیا جس کے سر پر 25 لاکھ کا انعام تھا، 4 جنوری کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں ذاکر خیل گائوں کے بکریاں چرانے والے تین بچے شہید ہو گئے۔
Firing Attack on Mohsin Dawar in Tapi & 2 Kids Injured in a bomb blast in Mamund
تپی میں محسن داوڑ پر قاتلانہ حملہ، ماموند میں دو بچے بم بلاسٹ میں زخمی
4 جنوری کو کے پی کے کے علاقہ باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے زخمی ہو گئے، 3 جنوری کو شمالی وزیرستان میں این ڈی ایم کے چیئرمین محسن داوڑ کے قافلے پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ الیکشن کمپین کے سلسلے میں میران شاہ کے علاقے تپی میں تھے تاہم بلٹ پروف گاڑی ہونے کے سبب محسن داوڑ محفوظ رہے۔
6 Punjabi barbers killed in Firing in North Waziristan by Unknow Militants
شمالی وزیرستان میں 6 پنجابی حجام قتل کر دیئے گئے
2 جنوری کو شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے موسکی میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 6 مزدوروں کو رات کی تاریکی میں فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کردیا گیا، پنجابی مقتولین حجام تھے اور میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکاںیں چلاتے تھے، یہ بھی یاد رہے کہ 19 دسمبر کو بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل سپین وام میں گائوں ششی سے 8 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا تھا جوکہ سکیورٹی چیک پوسٹ کی تعمیر میں کا کام کر رہے تھے۔
5 Peoples Killed in Dera ismail khan in Firing Attack
ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 افراد قتل
سال 2024 کے پہلے یکم جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھوان کی حدود میں مٹہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونیوالے افراد کا تعلق مشہور زمانہ شریفہ بی بی کیس میں نامزد تھے، مقتولین نے شریفہ بی بی کو 2018 میں برہنہ کے علاقے کی گلیوں میں گھمایا گیا تھا۔
Independent Candidate Abid Afridi from Khyber Remarks on Terrorism in Tribal Areas
خیبر کے حلقہ این اے 27 سے آزاد امیدوار عابد آفریدی کے دہشتگردی پر تاثرات
شمالی وزیرستان میں آزاد امید ملک کلیم اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ میں ناگہانی موت اور دہشتگردی کے ذکر پر خیبر کے حلقے این اے 27 سے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے آزاد امیدوار عابد آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات خصوصا شمالی و جنوبی وزیرستان میں قتل ہونے کا کوئی مخصوص وقت نہیں ہوتا، یہاں مارے جانے یا دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ جانے کا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ یہاں لوگ صرف انتخابات کے دنوں میں ہی قتل ہوتے ہیں یا ہوں گے۔
عابد آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقہ جات میں قتل ہونے کا امکان بارش برسنے کے امکانات سے زیادہ ہوتا ہے، یہاں زندگی سے زیادہ مار دیئے جانے کا احساس پایا جاتا ہے اور قتل ہو جانے کا امکان یقینی ہوتا ہے، عابد آفریدی کا کہنا تھا لہذا یہ یقین ہے جس دن قتل ہونا ہوا تو بس مار دیئے جائیں گے، قبائل میں اس بات کے لئے لوگ زیادہ فکر مندی کے شکار نہیں ہوتے۔
دوسری جانب دہشت گردی کے واقعات کے خلاف قبائلی علاہ جات سے تعلق رکھنے والے طوری بنگش قبائل نے ہنگامی جرگہ طلب کیا ہے جس میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے قومی طور پر لائحہ عمل تیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
General Elections 2024, Terrorism and JUI Leader Maulana Fazal-ur-Rehman
جنرل الیکشنز 2024، دہشتگردی اور مولانا فضل الرحمن
یاد رہے کہ 2023 کے آخری دن جے یو آئی کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک انٹرچینج پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر اس وقت دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جبکہ وہ اپنے بیٹے مولانا اسجد کے ولیمے میں شرکت کے لئے جا رہے تھے، تاہم پولیس ذرائع نے ایک تو یہ کنفرم کیا کہ مولانا قافلے میں نہیں تھے اور دوسرا حملہ یارک انٹرچینج پر پولیس چیک پوسٹ پر کیا گیا، واضح رہے گزشتہ سال 31 جولائی کو بھی جے یو آئی ورکرز کنونشن کے دوران خود کش حملے میں 54 شہری شہید ہو گئے تھے۔
دونوں واقعات میں اہم نقطہ یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمن اور ان کے صاحبزادوں سمیت مرکزی قیادت میں سے کوئی بھی جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھا، یہ نقطہ واقعات کو مشکوک بناتا ہے اور اس پر سوشل میڈیا پر بھی بحث دیکھی گئی ہے، سوشل میڈیا پر دونوں واقعات کو سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پری پلینڈ قرار دیا گیا تھا، واضح رہے کہ مولانا عام انتخابات ملتوی کروانے کے سب سے بڑے سیاسی سٹیک ہولڈر ہیں۔
Maulana Fazal-ur-Rehman Active to stop Pakistan General Election 2024
مولانا فضل الرحمن الیکشن رکوانے کے لئے سرگرم
کے پی کے میں بڑا سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اس حوالے سے متعدد بار میڈیا میں بیانات دے چکے ہیں اور ہر بار الیکشن کے التواء کا مطالبہ کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمن دہشتگردی کے ایشو پر الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں لیکن آثار، حقائق اور قرائن بتاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان تحریک انصاف سے عبرت ناک شکست کے خوف سے جنرل الیکشن 2024 سے فرار حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
الیکشن کے التواء کے لئے ن لیگ اور جے یو آئی سے قریبی تعلق رکھنے والے ایک سینیٹر کے ذریعے پارلیمنٹ سے قرارداد بھی پاس کروائی جا چکی ہے۔
Echoes of bloody elections in Pakistan on 8 February 2024
Pakistani General Elections 2024 In The Bloody Shadows
پاکستان میں خونی انتخابات کی بازگشت
قرائن سے اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم 8 فروری 2024 کو پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور خونی عام انتخابات کو دیکھنے جا رہی ہے، جہاں دہشتگردی کا عفریت منہ اٹھائے انسانی جانیں نگل رہا ہے وہیں پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے انتخابی نشان بلے کا خوف طاقت کے ایوانوں میں دہشت طاری کئے ہوئے ہے، ان حالات میں پاکستان کے طول و عرض میں خونی انتخابات کی چاپ اور بازگشت سنائی دے رہی ہے۔
یہ دونوں وجوہات اس قدر ٹھوس ہیں کہ اگر پاکستان میں جنرل الیکشنز 2018 ملتوی بھی ہو جاتے ہیں تو کوئی حیرانگی نہیں ہو گی، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس ساری سیاسی بازیوں میں پاکستانی عوام کے حق رائے دہی اور حکومت منتخب کرنے کے قانونی و آئینی حق کا کیا ہو گا؟ تو اس کے لئے شکیل بدایونی کے ایک مشہور گیت کے دو اشعار پبلک کی بہترین ترجمانی کرتے ہیں کہ ۔۔