Pakistan parliamentary election 2024
اسلام آباد – URDU NEWS – پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران احمد خان نیازی کی ہدایات پر عام انتخابات کے لئے انتخابی حکمت عملی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کئے گئے ہدایت نامے میں بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ذیادہ سے ذیادہ کارکنان الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں تاکہ پارٹی کے پاس ہر حلقے سے زیادہ سے زیادہ آپشنز موجود ہوں۔
ہدایت میں بتایا گیا ہے کہ ٹکٹس اگلے دو ہفتوں میں فائنل ہوں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے موجودہ چئیرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کے لئے لیول پلئینگ فیلڈ واسطے سپریم کورٹ آف پاکستان سے بھی رجوع کر لیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق نمبر 3 کے تحت درخواست دائر کی ہے جس میں وفاق، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
Pervaiz Elahi Warns of Big Crisis Due to Rigged Elections in Pakistan
پاکستان تحریک انصاف کے صدر مرکزی رہنماء چوہدری پرویز الہٰی PTI Leader and President Chaudhry Pervaiz Elahi نے شفاف الیکشن نہ ہونے کی صورت میں بڑا بحران آنے کا عندیہ دیا ہے۔
پیشی کے لئے جوڈیشل کمپلیکس میں آمد پر میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ وہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے 3،3 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔
پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ نے بتایا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقوں 59، 64، 69 اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں 32، 33، 34 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے دستخط کر دیئے ہیں۔
Ali Muhammad Khan’s Appeal for the release of Arrested PTI Workers
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان PTI Leader Ali Muhammad Khan نے ریاست سے PTI کے تمام گرفتار کارکنان کو تنبیہ کرکے معاف کرنے کی اپیل کی ہے، علی محمد خان نے کہا کہ مراد سعید اور شہریار آفریدی کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان رہنمائوں نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے دفاع کی بات کی ہے اور پاکستان زندہ باد کہا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نئی انتخابی حلقہ بندیوں میں میرے حلقے سے میرا گائوں نکال دیا گیا ہے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اپنی مرضی سے پارٹی چھوڑ کر نہیں گیا تو واپسی کا طریقہ کار بانی پی ٹی آئی طے کریں گے،علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس طرح انوار الحق کاکڑ صاحب نگراں وزیراعظم ہیں، اسی طرح نگراں چیئرمین گوہر خان ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے عمران خان کی ہدایات
چیئر مین پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو انتظامی مشینری کی جانب سے ہراساں کرنے سے روکنے کے لئے فوری احکامات جاری کر کے تحریک انصاف PTI کو انتخابی عمل میں بلاتفریق شرکت کی اجازت کے احکامات صادر کئے جائیں۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ 20 تا 22 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ ہے، اس کے لئے فارم الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر سے حاصل کریں، بہتر ہے کسی ماہر وکیل سے کاغذات چیک کروا کر جمع کروائے جائیں۔
پارٹی کارکنوں کو کہا گیا ہے کہ کاغذات کے حصول، جمع کروانے یا جانچ پڑتال کے لئے امیدوار کا جانا ضروری نہیں ہے، وکیلوں کی ٹیم کو استعمال کریں-
بہتر ہے کہ تجویز کنندہ اور تائید کنندہ متعلقہ حلقے کے ماہر وکیل ہوں، ایک امیدوار پانچ مختلف کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتا ہے، ہر ایک سیٹ کے لئے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ مختلف ہوں گے۔
ہر حلقے سےمتعدد مضبوط کورنگ (covering) امیدواران بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں-، چونکہ ٹکٹ جمع کروانے کی تاریخ 11 جنوری ہے اس لیے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرتے وقت یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ آپ نے کس جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا ہے-
اثاثہ جات (assets) اور بنک قرض، ٹریولنگ ریکارڈ، ٹیکس ریکارڈ وغیرہ انتہائی احتیاط سے چیک کر کے کاغذات جمع کروائیں تاکہ کوئی کمی نہ رہے، ساتھ لگنے والے ہر پیپر اور فوٹو کاپی کو نوٹری پبلک سے attest کروا کر اچھی طرح چیک کرنے کے بعد جمع کروائیں.
الیکشن کے طریقہ کار کے ماہرین اور اور حلقے کے اچھے اور ماہر وکلأ کو اپنی ٹیم کا لازمی جزو بنائیں، اپنی متعلقہ ضلعی / مقامی تنظیم سے مستقل رابطہ رکھیں.
Difficulties in PTI Election Plan 2024
واضح رہے کہ بانی چیئر مین پاکستان تحریک انصاف جیل میں ہیں اور پی ٹی آئی یہ الیکشن انکی غیر موجودگی میں لڑنے جا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کو انتخابی عمل میں شرکت کے لئے کئی طرح کی رکاوٹوں کا بھی سامنا ہے۔
نہ صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات مختلف بہانے بنا کر ریجیکٹ کئے جا رہے ہیں بلکہ کچھ عناصر کی طرف سے پی ٹی آئی کے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے بھی واقعات سامنے آئے ہیں۔