PTI ready to fight cipher case in UK and US courts, Aleema
اسلام آباد – Urdu News – بانی پاکستان تحریک انصاف Imran Khan PTI عمران خان کی بہن علیمہ خان Aleema Khan نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ عمران خان کو جیل سے رہائی ملے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے Aleema Khan نے کہا کہ پی ٹی آئی برطانیہ اور امریکا میں کیسز فائل کرنے جا رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ضمانت ہو جائے تو ضمانت تو بہت اچھی چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید دلوائی گئی کے عمران خان ضمانت پر باہر آ جائیں گے لیکن میرا نہیں خیال ان کا عمران خان کو باہر نکالنے کا کوئی ارادہ ہے۔
کیس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں:
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ امریکا اور برطانیہ میں کیسز فائل کرنے کی بھرپور تیاری مکمل کر لی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ابھی میں اس کے بارے میں بھی زیادہ نہیں بتا سکتی لیکن آپ یقین رکھیں کہ امریکہ میں کیس فائل ہو گا،
سائفر کیس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ پاکستان میں ڈونلڈ لو نے جو پیغام دیا تھا اس پر بات کرنے پر مکمل پابندی ہے۔
ہمیں آرڈر ہے کہ ہم اس کیس پر بات نہیں کر سکتے ہیں لیکن ہم ڈونلڈ لو پر بات کر سکتے ہیں، ڈونلڈ لو نے جو پیغام بھیجا تھا اس پر میں بات نہیں کرتی اندر جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بھی جج صاحب نے روکا ہوا ہے کہ بات نہیں کر سکتے۔
علیمہ خان نے کہا کہ لیکن جو کچھ باہر ہوا تھا جس کے نتائج آج پورا پاکستان بھگت رہا ہے یقین رکھیں ہم انشاء اللہ امریکہ میں اس مدعے پر کیس کریں گے۔
امریکہ میں کیس کے حوالے سے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کا کیس ہے اور وہاں کے لائرز اس کیس کو اپنی طرز پر ہینڈل کریں گے
ڈیٹیل نہیں بتا سکتی ، علیمہ خان
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا وہاں سیدھے طریقے سے آپ کو پروف کرنا پڑتا ہے، تو جو بھی وہاں ہو رہا ہے میں آپ کو اس کی ڈیٹیل نہیں بتا سکتی لیکن تسلی رکھیں وہاں پر بہت کچھ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس میں پاکستانی حکام کا موقف ہے کہ عمران خان نے سائفر لیک کر کے پاکستان کے دشمن ممالک کو فائدہ اور پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے لیکن تاحال عدالتوں میں دشمن ممالک کو پہنچنے والے فائدے اور پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کی کوئی بھی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے ثبوت دیئے گئے ہیں۔
سائفر کیس محض ایک مفروضے کے طور پر چلایا جا رہا ہے، پاکستان کے طاقت کے ایوانوں سے متعدد بار یہ پیغامات آ چکے ہیں کہ عمران خان از نو مور ، سائفر کیس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے عمران خان کو پاکستانی سیاست سے آئوٹ رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔