Ramcharan’s lavish lifestyle: A look at his palaces, cars, planes & wealth
رام چرن نے اپنے ایک دہائی پر محیط کیریئر میں نہ صرف فلم انڈسٹری میں اپنے نام کا لوہا منوایا ہے بلکہ اس کیریئر سے انہوں نے بے شمار دولت بھی کمائی ہے، رام چرن ایک انڈین فلم سٹار، اداکار، پروڈیوسر اور بزنس مین ہیں جو کہ تیلگو سنیما میں کام کرتے ہیں، رام چندر کا شمار ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں ہوتا ہے اور وہ 2013 سے فوربز انڈیا کی ٹاپ 100 سیلیبرٹیز میں شامل ہیں۔
Why is Ram Charan famous?
ادا کاری کی اپنی شاندار صلاحیتوں اور مقناطیسی شخصیت کی وجہ سے پہچانے جانے والے رام چرن کا نام صرف انڈین سینما انڈسٹری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وہ اپنی کامیابیوں اور پر تعیش لائف اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، ٹرپل آر میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے رام چرن تیلگو فلموں کے میگا اسٹار چرنجیوی کے بیٹے ہیں اور ایک پروڈیوسر کے علاوہ کاروباری شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
39th Birth Day:
رام چرن اپنی زندگی کی 39ویں سالگرہ منانے جا رہے ہیں آئیے اس موقع پر ان کے طرز زندگی اور دولت کو ایک نظر دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اپنی 39 سالہ زندگی میں کیا کیا کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
The Early Life:
رام چرن 27 مارچ 1985 کو اداکار چرنجیوی اور سریکھا کے ہاں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم چنئی سے حاصل کی، اس کے بعد لارنس اسکول، لوڈیل اور حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ میں منتقل ہو گئے، وہ ممبئی میں کشور نمیت کپور کے اداکاری کے سکول میں بھی زیر تربیت رہے۔
His Expensive Assets:
رام چرن کے پرتعیش طرز زندگی کے پیچھے ان کا ریئل اسٹیٹ بزنس بھی ہے، وہ حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں 38 کروڑ روپے مالیت کے پرتعیش بنگلے کے مالک ہیں، رام چرن ایک فلم پروڈکشن کمپنی کے مالک بھی ہیں، ان کے پرتعیش گھر صرف گھر ہی نہیں بلکہ فن تعمیر کے شاندار نمونے ہیں۔
The Vehicles:
انڈیا ہیرالڈ کے مطابق وہ 1370 کروڑ روپے -انڈین- سے زائد کے اثاثہ جات کے مالک ہیں، چرن کا پر تعیش لائف اسٹائل صرف پراپرٹیز پر ہی منتج نہیں ہے بلکہ وہ دنیا کی بہترین اور قیمتی گاڑیوں رکھنے کا شوق بھی رکھتے ہیں، ان کے گیراج میں ذاتی ملکیت گاڑیوں میں رینج روور، آڈی مارٹن وی 8 وینٹیج، ایسٹن مارٹن، رولس رائس فینٹم، فیراری پورٹوفینو اور مرسڈیز جی ایل ایس 600 بھی شامل ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔
Ram Charan’s Net worth:
ایک دہائی پر مشتمل کیریئر کے دوران رام چرن نے نہ صرف فلم انڈسٹری میں اپنے قدموں کے انمٹ نشان چھوڑے ہیں بلکہ بہت ساری دولت بھی حاصل کی ہے، CNBCTV18 کے مطابق ان کے اثاثوں کا تخمینہ 1370 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔
Ram Charan’s Top 10 Movies:
ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر فلموں سے لے کر دل کو چھو لینے والے ڈراموں تک، رام چرن کی فلمیں ہندی اور تیلگو دیکھنے لائق ہوتی ہیں، اگر آپ رام چرن کی اداکاری کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی درج ذیل فلموں کو ضرور دیکھیں۔
Chirutha (2007), Magadheera (2009), Orange (2010), Racha (2012), Naayak (2013), Zanjeer/Thoofan (2013), Yevadu (2014), Govindudu Andarivadele (2014), Bruce Lee: The Fighter (2015), Dhruva (2016), Khaidi No. 150 (2017), Rangasthalam (2018), Vinaya Vidheya Rama (2019), RRR (2022), Acharya (2022), Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan (2023)
تیلو سپر سٹار رام چرن کی یہ تمام فلمیں آپ کو ہندی ڈبنگ میں بھی دستیاب ہیں۔
Upcoming film with Kiara Advani:
اگرچہ رام چرن کا طرز زندگی نہایت پر تعیش ہے اور وہ اپنے شوق پورے کرنے کے لئے بے شمار دولت خرچ کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے فن اور اداکاری سے متعلق انتہائی حساس بھی ہیں، اپنی آئندہ آنے والی فلم ‘گیم چینجر’ میں وہ کیارا اڈوانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو کہ ایک پولیٹیکل ایکشن فلم ہے اور نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کر چکی ہے بلکہ میڈیا میںِ بھی اس کے چرچے ہیں۔
Next film Game Changer:
فلم ‘گیم چینجر’ کو پروڈیوسر دل راجو نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ہدایتکاری ایس شنکر نے کی ہے جس کی پروڈکشن اپریل – مئی میں مکمل ہوجائے گی، رام چرن کے فٹ پرنٹس کو دیکھتے ہوئے گمان کیا جا رہا ہے کہ ٹرپل آر کی طرح گیم چینجر بھی ایک شاہکار فلم ہو گی جو انڈین سینما کے کئی ریکارڈ توڑے گی۔