Passport Fee – Prices In Pakistan for 2024
پاکستان میں پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں 50 فیصد تک اضافے کر دیئے گئے ہیں، اضافے کے بعد نارمل پاسپورٹ بنوانے کی فیس 5,000 روپے سے بڑھ کر 7,500 روپے ہو گئی ہے۔
گورنمنٹ کے اس قدم کے بعد پاکستانیوں خاص کر اوورسیز پاکستانیوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان میں مخلوق حکومت کے قیام کے فوری بعد کیا جانے والا یہ اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ دشمنی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نئی فیسوں کے شیڈول کے تحت 5 سال کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ حاصل کرنے پر اب شہریوں کو 4,500 روپے ادا کرنا ہوں گے جو کہ پہلے تین ہزار روپے طے تھے، اسی طرح، اسی زمرے کے لیے ارجنسی فیس 5,000 روپے سے بڑھ کر 7,500 روپے ہوگئی ہے۔
10 سال کے لئے پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے 36 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی عام فیس 4,500 روپے سے بڑھ کر 6,700 جبکہ ارجنٹ سروس کی فیس 7,500 روپے سے بڑھ کر 11,200 روپے کر دی گئی ہے۔
5 سال کے لیے 72 صفحات کا پاسپورٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو اب نارمل پروسیسنگ کے لیے 8,200 روپے اور ارجنٹ کے لیے 13,500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
دریں اثنا، 10 سال کے لیے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس ریگولر پروسیسنگ کے لیے 12,400 روپے اور ارجنٹ سروس کے لیے 20,200 روپے کر دی گئی ہے۔