Priyanka’s Deep Fake video Goes Viral
ممبئی: بالی ووڈ کی نامور حسینائوں کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا کے بعد پریانکا چوپڑا کی بھی ڈیپ فیک نازیبا ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، کچھ عرصے سے بھارتی اداکارائیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہو رہی ہیں
Bollywood in AI’s Captivity
خوبرو تامل حسینہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیو کے بعد کترینہ کیف کی جعلی تصویر منظرِ عام پر آئیں، اس کے بعد ڈیپ فیک ویڈیوز کا سلسلہ شروع ہو گیا، کاجل ، عالیہ بھٹ کے بعد اب پریانکا چوپڑا کی بھی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کر دی گئی ہے، ویڈیو میں پریانکا کے چہرہ کی بجائے ان کی آواز کو تبدیل کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں پریانکا چوپڑا کی آواز کو جعلی برانڈ پروموشن سے بدل دیا گیا ہے، ویڈیو میں پریانکا چوپڑا اپنی سالانہ کمائی کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ ایک برانڈ کی تشہیر کررہی ہیں۔
پریانکا کی ویڈیو بہت تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے لیکن تاحال پریانکا کا اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں کوئی بیان منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
indian laws on deep fake videos:
بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ جو بھی ڈیپ فیک ویڈیو بنا کر پھیلائے اسے قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے بھرنا پڑے گا جس کے تحت تین سال سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے، بھارتی حکومت کے میدان میں آنے کے بعد بجائے ڈیپ فیک ویڈیوز میں کمی آنے کے الٹا مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب تک بالی ووڈ کی 5 اداکارائیں ڈیپ فیک ویڈیوز بنانے والوں کا نشانہ بن چکی ہیں۔
katrina kaif deep fake video:
اسی طرح کترینہ کیف ایک ڈیپ فیک ویڈیو میں ایک انٹرویو کے دوران ترکش زبان میں انٹرویو دیتے ہوئے نظر آتی ہیں جب کہ ان کے ساتح ہریتک روشن بھی موجود ہیں، اس ویڈیو کے آنے کے بعد کترینہ کے مداح حیران رہ گئے لیکن بعد ازاں پتہ چلا کہ یہ ویڈیو بھی اے آئی سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔
ٰHow to identify deep fake videos?
ڈیپ فیک ویڈیو میں کسی بھی چہرے کی آنکھیں اگر غور سے دیکھی جائیں تو وہ چہرے کے ساتھ میچ نہیں ہو رہی ہوتی ہیں، اس کے علاوہ ویڈیو کی حرکات و سکنات کو اگر بغور دیکھا جائے تب بھی حقیقی انسانی حرکات اور اے اے آئی کے ذریعے بنائی گئی حرکات میں بہت فرق ہوتا ہے، اے آئی سے بنائی گئی انسانی حرکات اگر بغور جائزہ لیا جائے تو صاف محسوس ہو جاتا ہے کہ یہ روبوٹک حرکات ہیں اور حقیقی انسانی حرکات نہیں ہیں، اس کے علاوہ ڈیپ فیک میں ہاتھوں ، ہاتھوں کی انگلیوں اور ہونٹوں میں بھی جعل سازی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
Summary in English
After famous Bollywood beauties Katrina Kaif, Alia Bhatt, Rashmika Mandana, Priyanka Chopra’s AI’s deepfake video gone viral. The Indian Government has warned that anyone who creates and spreads deepfake videos will face legal action and heavy fines.