ترجمان جے یو آئی (ف) کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس کے نام خط میں مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے کی استدعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ جلد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے تاکہ مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہو جائیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے خط میں مالیاتی نظام میں سود کے خلاف اپیلیں جلد نمٹانے کی استدعا بھی کی۔
انہوں نے لکھا کہ وفاقی شرعی عدالت نے مالیاتی نظام کو 5 سال میں سود سے پاک کرنے کا حکم دیا لیکن فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلیں دائر ہیں، اپیلیں جلد نمٹائی جائیں تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کیلیے اقدامات کرے۔